دہلی کے ویلکم علاقے میں چار منزلہ عمارت گری، ملبے سے آٹھ افراد کو نکالا گیا، دیگرکو نکالنے کا کام جاری
نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے ویلکم علاقے میں جنتا کالونی میں ہفتہ کی صبح ایک چار منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ حادثہ صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا، جب زیادہ تر لوگ کام پر جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر
دہلی کے ویلکم علاقے میں چار منزلہ عمارت گری


نئی دہلی، 12 جولائی (ہ س)۔ دہلی کے ویلکم علاقے میں جنتا کالونی میں ہفتہ کی صبح ایک چار منزلہ عمارت اچانک گر گئی۔ حادثہ صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا، جب زیادہ تر لوگ کام پر جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 7 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا۔ فائر محکمے کے ڈائریکٹر اتل گرگ کے مطابق اب تک فائر فائٹرز نے 8 افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں داخل کرایا ہے، جہاں سبھی کا علاج جاری ہے۔ اس وقت امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق ملبے تلے 10 سے 12 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ دہلی پولیس، فائر بریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر راحت اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ عمارت بہت پرانی تھی اور کچھ حصوں میں دراڑیں بھی دکھائی دے رہی تھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande