اتر پردیش حکومت سے اپیل، اسکولوں کے انضمام کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے: مفتی مکرم احمد
نئی دہلی،11جولائی(ہ س)۔ شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میںمسلمانوں سے اپیل کی کہ شہید اعظم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے ابدی پیغام کو یاد رکھتے ہوئے اسلامی شریعت اور دین اسلام کے احکام کا
اتر پردیش حکومت سے اپیل، اسکولوں کے انضمام کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے: مفتی مکرم احمد


نئی دہلی،11جولائی(ہ س)۔

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میںمسلمانوں سے اپیل کی کہ شہید اعظم امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے ابدی پیغام کو یاد رکھتے ہوئے اسلامی شریعت اور دین اسلام کے احکام کا احترام کریں ان پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں اور گھروں میں دینی ماحول بنائیں۔

مفتی مکرم نے اتر پردیش میں سرکاری پرائمری اور اپر پرائمری اسکولوں کے انضمام کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے اتر پردیش کی حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ پانچ ہزار اسکولوں کے انضمام کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔ اتر پردیش حکومت نے 16 جون کو ایک حکم جاری کیا تھا جس کے مطابق ایسے تمام سرکاری پرائمری اور اپر پرائمری اسکول جہاں طلبہ کی تعداد 50 سے کم ہے انہیں قریب کے دیگر اسکولوں کے ساتھ ضم کر دیا جائے۔ مفتی مکرم نے کہا کہ ملک میں غریبی بہت زیادہ ہے نیز تعلیمی سیشن 2025 چل رہا ہے جولائی میں ضم کرنے کا عمل کسی بھی طرح سے درست نہیں ہے۔ فی الحال اس فیصلے کو ملتوی کر دیا جائے اور مکمل صورتحال کا جائزہ لے کر اگلے سال نئے تعلیمی سیشن سے پہلے والدین اور سرپرستوں کے ساتھ مشورے سے اس پر عمل کیا جائے ورنہ ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہو جائیں گے۔ مفتی مکرم نے ادے پور فائلز فلم پر ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا جس میں اس نفرت انگےز فلم کی نمائش پر روک لگائی گئی ہے مذہب اسلام، پیغمبر اسلام، مدارس، علماءاور مسلم فرقہ کو دہشت گردی سے جوڑنے والے مناظراور قصے 100 فیصد جھوٹ پر مبنی ہیں پوری فلم پر ہی پابندی لگنی چاہیے تاکہ بدامنی پھیلنے کا اندیشہ نہ رہے اور فلم بنانے والوں پر کاروائی ہو۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات ناکام ہونے پر مفتی مکرم نے شدید افسوس اور گہرے رنج کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ حال ہی میں غزہ جنگ سے لوٹنے کے بعد اسرائیلی فوجی نے خود کو آگ لگا کر جان دے دی چونکہ غزہ میں نسل کشی کے مناظر دل دہلانے والے ہیں ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں اور تعفن بہت زیادہ ہے اسرائیلی وحشیانہ بمباری اور نسل کشی فورا بند ہونی چاہیے عالمی برادری اور یو این او جنگ بندی کرائے ظلم حد سے زیادہ ہو چکا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande