نانا پٹولے کی معطلی : اپوزیشن کاسخت احتجاج ، اکولہ کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان کی حکومت پر شدید تنقید
نانا پٹولے کی معطلی : اپوزیشن کاسخت احتجاج ، اکولہ کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان کی حکومت پر شدید تنقید اکولہ، یکم جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر اسمبلی کے مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کے روز اُس وقت سیاسی ماحول گرم ہو گیا جب کانگریس کے سینئر لیڈر
نانا پٹولے کی معطلی : اپوزیشن کاسخت احتجاج ، اکولہ کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان کی حکومت پر شدید تنقید


نانا پٹولے کی معطلی : اپوزیشن کاسخت احتجاج ، اکولہ کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان کی حکومت پر شدید تنقید

اکولہ، یکم جولائی (ہ س)۔ مہاراشٹر اسمبلی کے

مانسون اجلاس کے دوسرے دن منگل کے روز اُس وقت سیاسی ماحول گرم ہو گیا جب کانگریس کے سینئر لیڈر

اور رکن اسمبلی نانا پٹولے کو ایک دن کے لیے معطل کر دیا گیا۔ اس فیصلے کے خلاف

اپوزیشن اراکین نے سخت احتجاج کیا۔ اکولہ ویسٹ کے ایم ایل اے ساجد خان پٹھان نے

حکومت کی اس کارروائی کو کسانوں کی آواز دبانے کی کوشش قرار دیا۔

اجلاس کے دوران وقفہ سوالات مکمل ہونے

کے بعد نانا پٹولے نے ایوان میں کسانوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدسلوکی کا ذکر کیا

اور بی جے پی کے ببن راؤ لونیکر و وزیر زراعت مانیک راؤ کوکاٹے کے بیانات پر

اعتراض اٹھایا۔ وہ پرسکون انداز میں اسپیکر کے قریب جا کر اپنی بات کہنا چاہتے تھے

مگر انہیں ایوان سے معطل کر دیا گیا۔

اس اقدام پر اپوزیشن نے شدید ردعمل دیتے

ہوئے اسے جمہوریت کا گلا گھونٹنے کے مترادف قرار دیا۔ ساجد خان پٹھان نے میڈیا سے

بات کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں کسانوں کی بات کرنے والوں پر کارروائی نہ صرف ایک

رکن اسمبلی بلکہ پورے کسان طبقے کی توہین ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اپوزیشن

کو اسمبلی میں اپنے آئینی اختیارات کے تحت بات کرنے کی آزادی حاصل ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال

حکمران جماعت کی غیر جمہوری سوچ کو اجاگر کرتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ

اس طرز سیاست کو سمجھیں اور اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیں تاکہ جمہوری اقدار کی حفاظت

ممکن ہو سکے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande