تلنگانہ میں پانی کے اہم ذخائر سری سیلم اور ناگرجنا ساگر پروجیکٹس میں زبردست پانی کا بہاؤ
تلنگانہ میں پانی کے اہم ذخائر سری سیلم اور ناگرجنا ساگر پروجیکٹس میں زبردست پانی کا بہاؤ حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔ دریائے کرشناندی کے طاس میں گزشتہ چند دنوں سے ہورہی شدید بارش کے سبب تلگوریاستوں کے دواہم ذخائرسری سیلم اورناگرجنا
تلنگانہ کے اہم ذخائر سری سیلم اور ناگرجنا ساگر پروجیکٹس میں زبردست پانی کا بہاؤ


تلنگانہ میں پانی کے اہم ذخائر سری سیلم اور ناگرجنا ساگر پروجیکٹس میں زبردست پانی کا بہاؤ

حیدرآباد، یکم جولائی (ہ س)۔ دریائے کرشناندی کے

طاس میں گزشتہ چند دنوں سے ہورہی شدید بارش کے سبب تلگوریاستوں کے دواہم ذخائرسری

سیلم اورناگرجنا ساگرپروجیکٹس میں زبردست پانی کا بہاؤ درج کیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے

مطابق، جورالا پروجیکٹ سے تقریباً 1.20 لاکھ کیوسک پانی کا بہاؤ جاری ہے، جس کے

نتیجہ میں سری سیلم پروجیکٹ کی آبی سطح 875 فٹ تک پہنچ چکی ہے۔

چونکہ سری سیلم کی

مکمل گنجائش 885 فٹ ہے، اس لیے اب صرف 10 فٹ کا فرق باقی ہے۔ حکام کسی بھی وقت

دروازے کھول کر نچلے علاقوں کی طرف پانی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں تاکہ پروجیکٹ کی

حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس وقت سری سیلم کے دائیں اور بائیں پاور ہوز کے

ذریعہ تقریباً 58,000 کیوسک پانی سے توانائی پیدا کی جا رہی ہے۔

ناگرجنا ساگر

پروجیکٹ میں پانی کی مکمل سطح 590 فٹ ہے جبکہ فی الحال اس کی آبی سطح 514.50 فٹ

پانی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بالائی علاقوں سے تقریباً 17,000 کیوزک پانی ناگرجنا ساگر میں داخل

ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی حیدرآباد کے پینے کے پانی کی ضروریات کے لیے 900 کیوزک

پانی فراہم کیاجا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande