بہار میں ڈی ٹی او کی گاڑی کو اڑایا، 30 فٹ نیچے کھائی میں گری، گاڑی کو توڑ کر ایس آئی کی نکالی گئی لاش
بہار میں ڈی ٹی او کی گاڑی کو اڑایا، 30 فٹ نیچے کھائی میں گری، گاڑی کو توڑ کر ایس آئی کی نکالی گئی لاشدربھنگہ، یکم جولائی (ہ س)۔ بہار میں سڑک حادثے میں ڈی ٹی او کے سب انسپکٹر کی المناک موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دربھنگہ کے مبھی تھانہ علاقہ کے این ایچ 27 پر
بہار میں ڈی ٹی او کی گاڑی کو اڑایا، 30 فٹ نیچے کھائی میں گری، گاڑی کو توڑ کر ایس آئی کی نکالی گئی لاش


بہار میں ڈی ٹی او کی گاڑی کو اڑایا، 30 فٹ نیچے کھائی میں گری، گاڑی کو توڑ کر ایس آئی کی نکالی گئی لاشدربھنگہ، یکم جولائی (ہ س)۔ بہار میں سڑک حادثے میں ڈی ٹی او کے سب انسپکٹر کی المناک موت ہو گئی۔ یہ واقعہ دربھنگہ کے مبھی تھانہ علاقہ کے این ایچ 27 پر ریلائنس پمپ کے قریب پیش آیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ ڈی ٹی او کی گاڑی 30 فٹ نیچے کھائی میں گر گئی۔ ڈی ٹی او دفترکے دو دیگر ملازمین بھی زخمی ہیں جن کا علاج جاری ہے۔ متوفی کی شناخت ڈی ٹی او دفتر کے انفورسمنٹ سب انسپکٹر منا کمار کے طور پر کی گئی ہے، جو سمستی پور کے حسن پور تھانہ علاقے کے کھوری گاؤں کے رہنے والے تھے۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ ڈی ٹی او افسر این ایچ پر اپنی گاڑی کھڑی کرکے چیکنگ مہم چلا رہے تھے۔ اسی دوران نامعلوم گاڑی نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی زوردار تھی کہ بولیرو چکر کھاتی ہوئی سڑک کے کنارے 30 فٹ گہری کھائی میں الٹ گئی۔ اس واقعہ میں سب انسپکٹر کی گاڑی میں ہی موت ہو گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کام شروع کر دیا۔ گاڑی کو کرین کی مدد سے کھائی سے باہر نکالا گیا۔ سب انسپکٹر کی لاش کو بولیرو کی باڈی کو کاٹ کر باہر نکالا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں اہلکاروں کو مقامی لوگوں نے فوری طور پر ڈی ایم سی ایچ میں داخل کرایا۔ زخمی اجے کمار اور روی کمار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ واقعے کے بعد انتظامیہ تحقیقات میں مصروف ہے، حالانکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ کس گاڑی نے ٹکر ماری۔ اس معاملے میں دربھنگہ کے موٹر وہیکل انسپکٹر ستیش کمار نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے کی وجہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande