پی وی ایل 4 نیلامی: جیروم ونیت، شمیم ​​الدین اور ونیت کمار مہنگے ترین ہندوستانی کھلاڑی بنے
کالیکٹ، 9 جون (ہ س)۔ پرائم والی بال لیگ (پی وی ایل) سیزن 4 کی نیلامی میں اتوار کو جے روم ونیت سی، شمیم ​​الدین اور ونیت کمار نے سب سے زیادہ بولیاں حاصل کرکے سرخیاں بنائیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں 22.5 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا گیا۔
ی وی ایل 4 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا جائزہ


کالیکٹ، 9 جون (ہ س)۔ پرائم والی بال لیگ (پی وی ایل) سیزن 4 کی نیلامی میں اتوار کو جے روم ونیت سی، شمیم ​​الدین اور ونیت کمار نے سب سے زیادہ بولیاں حاصل کرکے سرخیاں بنائیں۔ ان تینوں کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں 22.5 لاکھ روپے کی قیمت پر خریدا گیا۔ جیروم ونیت کو چنئی بلٹز کی ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ شمیم ​​الدین کو کالی کٹ ہیروز کی ٹیم میں اور ونیت کمار کو کوچی بلیو اسپائکرز کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔اس بار نیلامی میں کل 789 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن پر 10 فرنچائزی نے بولی لگائی۔ کل 6 کروڑ 8 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ ہر فرنچائزی کے پاس اپنے پرانے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے یا انہیں نیلامی کے پول میں چھوڑنے کا اختیار تھا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سسٹم کے ذریعے کیا گیا۔جیروم ونیت کے علاوہ، چنئی بلٹز نے ایم اشون راج، آدتیہ رانا اور سمیر چودھری کو 8 لاکھ روپے میں، ننجل سوریا کو 5.75 لاکھ میں، ٹی شری کانت کو 6.5 لاکھ میں، ترون گوڑا کے کو 4.25 لاکھ میں، کیلا وشنو وردھن بابو کو 3 لاکھ روپے میں خریدا۔شمیم الدین کے علاوہ، کالی کٹ ہیروز نے سنتوش ایس کو 11.5 لاکھ روپے میں، موہانوکرپانڈیان کو 8 لاکھ، عبدالرحیم اور مکیش کمار کو 4 لاکھ اور حارث، کرن راج تھیولل اور اسامہ رحمت نے 3 لاکھ میں شامل کیا۔ونیت کمار کے ساتھ، کوچی بلیو اسپائکرز نے جسجودھ سنگھ کو 14.75 لاکھ روپے میں، املکے تھامس کو 6.5 لاکھ میں، جانشاد یو کو 4.25 لاکھ میں اور آیوش پانڈے، نرمل جارج، سچن کے، ہیمنتھ پی اور ایلن عاشق وی ایل کو 3 لاکھ روپے میں خریدا۔احمد آباد ڈیفنڈرز نے شان ٹی جان کو 11.5 لاکھ روپے میں، انگموتھو کو 11 لاکھ میں، آکھین جی ایس کو10.25 لاکھ روپے میں خریدا۔ ارشک سنان کو 8 لاکھ روپے میں، پی پربھاکرن کو 3.25 لاکھ روپے میں، جبکہ دھرویل پٹیل، ابھینو بی ایس اور ہرش چودھری کو 3 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔بنگلورو ٹارپیڈو نے جشنو پی وی کو 14 لاکھ روپے میں خریدا۔ جوئل بنجامن جے کو 6.5 لاکھ روپے میں ٹیم میں شامل کیا گیا وہیں روہت کمار اور ایبن جوس کو 5 لاکھ میں، ہمانشو تیاگی کو 4.25 لاکھ میں اور سندیپ کو 3 لاکھ اور نتن منہاس کو 4.2 لاکھ روپے میں خریدا گیا۔دہلی طوفان نے محمد جسیم کو 11 لاکھ روپے میں، آیوش کو 9 لاکھ میں، منت چودھری کو 6.5 لاکھ میں، جارج انٹونی کو 5 لاکھ میں اور ابھیشیک راجیو، اویناش اور رجاس کے آر کو 3 لاکھ روپے میں سائن کیا تھا۔حیدرآباد بلیک ہاکس نے شیکھر سنگھ کو 16 لاکھ روپے میں، امان کمار کو 11.5 لاکھ، دیپو وینگوپال نے 5.75 لاکھ، پریت کرن کو 4.75 لاکھ، رجنیش سنگھ، اتل اور ڈگ وجے سنگھ کو 3 لاکھ میں خریدا۔کولکاتا نے پنکج شرما کو 6 لاکھ روپے میں، سرجن شیٹی نے 5.75 لاکھ، جتن این کو 5.75 لاکھ، سوریانش تومر نے 4 لاکھ، لال سوجن ایم وی نے 6.25 لاکھ، محمد اقبال کو 7 لاکھ، امت چوکر کو 5 لاکھ اور محمد فواز ایم کو 3 لاکھ میں شامل کیا۔ممبئی نے لاڈ اوموسنتھ اور کارتک اے کو8 لاکھ روپے میں، سونو، نکھل اور وپل کمار کو5 لاکھ میں، نکھل چودھری کو 4 لاکھ میں اور ابھینو سالار اور یوگیش کمار کو 3 لاکھ میں خریدا۔گوا نے پرنس اور رمناتھن آر کو 8 لاکھ روپے میں، وکرم اور دشینت سنگھ کو 4 لاکھ میں، روہت یادیو کو 3.5 لاکھ میں اور جیری ڈینیئل کو3 لاکھ روپے میں خریدا۔

پی وی ایل سیزن 4 کی نیلامی میں کھلاڑیوں کی مانگ اور ٹیموں کی حکمت عملی نے ایک بار پھر ظاہر کیا کہ والی بال کا جنون ہندوستان میں مسلسل بڑھ رہا ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande