تیسرے روز انڈیا اے کا دبدبہ، خلیل احمد چمکے، راہل اور ایشورن نے نصف سنچریاں اسکورکیں
نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ خلیل احمد کی چار وکٹوں کی شاندار گیند بازی، نچلے آرڈر کی انگلینڈ لائنز کی فائٹنگ اننگز اور پھر کے ایل راہل اور ابھیمنیو ایشورن کی نصف سنچری شراکت کی بنیاد پر انڈیا اے نے اتوار کو دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے تیسرے دن خود کو مضبوط
کے ایل راہل شاٹ کھیلتے ہوئے۔


نئی دہلی، 9 جون (ہ س)۔ خلیل احمد کی چار وکٹوں کی شاندار گیند بازی، نچلے آرڈر کی انگلینڈ لائنز کی فائٹنگ اننگز اور پھر کے ایل راہل اور ابھیمنیو ایشورن کی نصف سنچری شراکت کی بنیاد پر انڈیا اے نے اتوار کو دوسرے غیر سرکاری ٹیسٹ کے تیسرے دن خود کو مضبوط پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔ ہندوستان اے نے تیسرے دن اسٹمپ تک 4 وکٹوں پر 163 رن بنا کر 184 رنوں کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے۔

دن کا آغاز 192/3 سے کرنے والی انگلینڈ لائنزکی ٹیم 243/8 پر لڑکھڑاگئی، جہاں خلیل احمد نے قہر برپا کر دیا۔ انہوں نے لگاتار وکٹیں حاصل کیں اور ہندوستان اے کو مضبوط واپسی میں مدد دی۔ تاہم، جوش تانگ (36*) اور فرحان احمد (24) نے نچلے آرڈر میں جارحانہ بلے بازی کی اور ٹیم کو 327 کے باعزت اسکور تک پہنچا دیا۔ خلیل نے 4/70 کے اعداد و شمار کے ساتھ شاندار گیندبازی کی۔

انڈیا اے کی دوسری اننگز میں شروعات خراب رہی اور یشسوی جیسوال ایک بار پھر سستے میں آوٹ ہو گئے۔ لیکن اس کے بعد کے ایل راہل (51) اور ابھیمانیو ایشورن (80) نے 88 رنوں کی اہم شراکت کی۔ پہلی اننگز میں سنچری کے بعد راہل نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بلے بازی کی اور ففٹی اسکور کی۔ اس کے ساتھ ہی کپتان ایشورن آخر تک ڈٹے رہے اور 80 رنوں کی مضبوط اننگز کھیلی۔

کرون نائر نے کچھ پرکشش شاٹس کھیلے لیکن وہ 15 رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ دن کے آخری لمحات میں روشنی کی دشواری کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا اور ایشورن بھی اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جب وہ ووکس کی گیند پر سلپ پر کیچ ہو گئے۔

اس سے قبل صبح کے سیشن میں جارڈن کوکس (45) اور جیمز ریو نے خلیل اور شاردول پر چوکے لگا کر ہندوستان اے کو اچھی شروعات دلائی لیکن خلیل نے ان دونوں کو آوٹ کرکے ہندوستان اے کو برتری دلادی۔ شاردل کو سوئنگ ملی لیکن وکٹ نہیں لے سکے۔ تشار دیش پانڈے اور انشل کمبوج نے بعد میں موثر گیند بازی کی اور ٹیل اینڈرز کو آوٹ کرکے اننگز کو سمیٹ دیا۔

مختصر میں اسکور:

انڈیا اے: 348 اور 163/4 (ابھیمنیو ایشورن 80، کے ایل راہل 51؛ کرس ووکس 2/31)

انگلینڈ لائنز: 327 (ایمیلیو گی 71، ٹام ہینس 54، خلیل احمد 4/70)

بھارت اے کو 184 رنوں کی برتری حاصل ہے۔

انڈیا اے اب چوتھے دن انگلینڈ لائنز پر دباو ڈالنے اور میچ میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande