شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران دباو نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی تیزی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے
شیئر بازار کی علامتی تصویر


شروعاتی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ

نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران دباو نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی تیزی کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے شیئر بازار میں تیزی کا رجحان بنتا ہوا نظر آیا، لیکن تھوڑی دیر بعد فروخت شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس گرتے چلے گئے۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 0.11 فیصد اور نفٹی 0.13 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

اس کے بعد شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں شری رام فائنانس، بھارتی ایئرٹیل، ٹاٹا موٹرس، ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز اور مہندرا اینڈ مہندرا کے شیئر 1.13 فیصد سے لیکر 0.70 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف الٹرا ٹیک سیمنٹ، ٹرینٹ لمیٹڈ، ٹی سی ایس، کول انڈیا اور جے ایس ڈبلیو اسٹیل کے شیئر 0.86 فیصد سے لیکر 0.68 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,357 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگ ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,124 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں جبکہ 1,233 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 14 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 16 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 25 شیئر سبز نشان میں اور 25 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔

بی ایس ای کا سینسیکس آج 40.14 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,777.65 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی انڈیکس نے خریداری کے سہارے چھلانگ لگا کر 80,967.68 پوائنٹس کی سطح کو پہنچ گیا، لیکن اس کے فوراً بعد ہی فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے انڈیکس گرتا چلا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 89.84 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 80,827.35 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے آج 17.95 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,560.45 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی انڈیکس خریداری کی حمایت سے چھلانگ لگا کر 24,612.75 پوائنٹس تک پہنچنےمیں کامیاب رہا۔ حالانکہ پہلے 5 منٹ کے کاروبار میں ہی فروخت کا دباو بننے کی وجہ سے انڈیکس گر گیا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد نفٹی 31.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,573.95 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande