کے وی آئی سی نے 8,794 مستفیدین میں 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی
نئی دہلی، 05 جون (ہ س)۔ کھادی اور گاو¿ں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) نے پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم جی ای پی) کے تحت ملک بھر میں 8,794 مستفیدین میں 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی ہے۔ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے
کے وی آئی سی نے 8,794 مستفیدین میں 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی


نئی دہلی، 05 جون (ہ س)۔

کھادی اور گاو¿ں کی صنعت کمیشن (کے وی آئی سی) نے پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم جی ای پی) کے تحت ملک بھر میں 8,794 مستفیدین میں 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی ہے۔ مائیکرو، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی وزارت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ وزارت کے کھادی اور گاو¿ں کی صنعت کمیشن نے منگل کو وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی) کے تحت ایک ورچوئل پروگرام کا انعقاد کیا اور ملک بھر میں 8794 مستفیدین کو 300 کروڑ روپے کی مارجن منی سبسڈی تقسیم کی۔ یہ تقسیم تقریباً 884 کروڑ روپے کے قرض کی منظوری کے بدلے کی گئی تھی۔ وزارت کے مطابق، پروگرام کے وی آئی سی سنٹرل آفس، ارلا روڈ، ولے پارلے (مغربی)، ممبئی میں منعقد کیا گیا تھا، جس میں کے وی آئی سی کے چیئرمین منوج کمار نے ورچوئل میڈیم کے ذریعے مستفیدین کو سبسڈی جاری کی۔ اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر روپ راشی اور مرکزی دفتر کے دیگر سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande