نئی دہلی، 5 جون (ہ س)۔ عالمی منڈیوں میں تیزی کے درمیان ہفتے کے چوتھے کاروباری دن جمعرات کوگھریلو شیئربازار میں اچھی خریداری دیکھنے میں آئی۔ کاروبار کے اختتام پر، دونوں اہم انڈیکس سینسیکس اور نفٹی مسلسل دوسرے دن سبز نشان پر بند ہوئے۔
غیر ملکی سرمائے کی تازہ آمد اور مضبوط عالمی رجحانات کے درمیان، سینسیکس کے 30 میں سے 20 اسٹاک بڑھے اور 10 گرے۔ ٹریڈنگ کے دوران، سینسیکس گروپ میں شامل کمپنیوں میں، ایٹرنل (سابقہ زومیٹو) نے سب سے زیادہ 4.50 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاور گرڈ، آئی سی آئی سی آئی بینک، ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ، الٹرا ٹیک سیمنٹ، اڈانی پورٹس، سن فارما، آئی ٹی سی اور ہندوستان یونی لیور کے حصص بھی بلندی پر بند ہوئے۔ اس کے برعکس انڈس انڈ بینک، ایکسس بینک، بجاج فنسر اور بجاج فائنانس کے شیئروں میں کمی ہوئی۔
اس کے علاوہ دیگر اہم ایشیائی مارکیٹوں میں جنوبی کوریا کا کوسپی، چین کا شنگھائی کمپوزٹ اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ مثبت زون میں بند ہوا جب کہ جاپان کا نکی 225 خسارے میں رہا۔ دوپہر کی تجارت کے دوران یورپی منڈیاں فائدہ کے ساتھ ٹریڈ کر رہی تھیں۔ عالمی تیل بینچ مارک برینٹ کروڈ 0.35 فیصد بڑھ کر 65.14 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ اس سے قبل بدھ کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ بی ایس ای کا سینسیکس 260 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 80,998 پر بند ہوا۔ این ایس ای کا نفٹی بھی 78 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,620 پر بند ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد