گلوبل مارکیٹ سے مثبت رجحانات، ایشیا ئی بازاروں میں تیزی
نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ عالمی بازاروں میں آج مضبوطی کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گذشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج معمولی اضافے کے ساتھ تجارت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ گذشتہ سیشن کے دوران یورپی
Positive signals from global markets, Asia also on the rise


نئی دہلی، 4 جون (ہ س)۔ عالمی بازاروں میں آج مضبوطی کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گذشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہونے میں کامیاب رہے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج معمولی اضافے کے ساتھ تجارت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ گذشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ میں مسلسل خریدار رہی۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج عام طور پر تیزی قائم ہے۔

امریکی مارکیٹ میں گذشتہ سیشن کے دوران جوش و خروش کا ماحول رہا جس کی وجہ سے وال اسٹریٹ انڈیکس مضبوطی کے ساتھ بند ہوا۔ ڈاو¿ جونز نے 200 سے زائد پوائنٹس چھلانگ لگائی۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.58 فیصد اضافے کے ساتھ 5,970.37 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس کے علاوہ، نیس ڈیک نے 156.34 پوائنٹس یعنی 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ گذشتہ سیشن کا کاروبار 19,398.96 پوائنٹس پر ختم کیا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 0.01 فیصد کے علامتی اضافے کے ساتھ آج 42,525.12 پوائنٹس پرکاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے۔

گذشتہ سیشن کے دوران یورپی مارکیٹ بھی مضبوطی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.15 فیصد اضافے کے ساتھ 8,787.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس 0.34 فیصد بڑھ گیا اور گذشتہ سیشن کاکاروبار7,763.84 پوائنٹس پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 160.95 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 24,091.62 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا ماحول ہے۔ نو ایشیائی مارکیٹوں میں سے سات کے انڈیکس سبز نشانمیں مضبوطی کے ساتھ کاروبارکر رہے ہیں، جبکہ دو انڈیکس کمزوری کے ساتھ سرخ نشان میں ہیں۔ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.96 فیصد کی بڑی گراوٹ کے ساتھ 1,138.20 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.14 فیصد گر کر 3,888.99 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 0.03 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 24,671.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.44 فیصد چھلانگ لگا کر 7,076.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔کوسپی انڈیکس نے آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 2.55 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 2,767.85 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 446.60 پوائنٹس یعنی 2.11 فیصد اضافے کے ساتھ 21,573.53 پوائنٹس کی سطح پر تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 314.51 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد کے اضافے کے ساتھ 37,761.32 پوائنٹس کی سطح پر، ہینگ سینگ انڈیکس 143.75 پوائنٹس یعنی 0.61فیصد کے اضافے کے ساتھ 23,656.24 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.43 فیصد اضافے کے ساتھ 3,376.58 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande