جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت حسبِ معمول جاری
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت حسبِ معمول جاری جموں، 4 جون (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ آج چھوٹی گاڑیوں کو دونوں جانب سے چلنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ بڑی گاڑیوں کو صرف جموں سے سرینگر کی طر
JKNH


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت حسبِ معمول جاری

جموں، 4 جون (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔ آج چھوٹی گاڑیوں کو دونوں جانب سے چلنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ بڑی گاڑیوں کو صرف جموں سے سرینگر کی طرف روانہ کیا جا رہا ہے۔ ٹریفک محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ جموں-سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی نقل و حرکت حسب معمول جاری ہے۔ ڈرائیوروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی لین میں چلیں اور تیز رفتاری یا اوورٹیک کرنے سے گریز کریں تاکہ شاہراہ پر ٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ چھوٹی گاڑیوں کو جموں سے سرینگر اور سرینگر سے جموں دونوں طرف روانہ ہونے کی اجازت ہے، جبکہ بڑی گاڑیوں کو صرف جموں سے سرینگر کی طرف جانے دیا جا رہا ہے۔

محکمہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر شروع کرنے سے قبل ٹریفک کنٹرول روم سے رابطہ ضرور کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ پریشانی سے بچا جا سکے۔ادھر راجوری اور پونچھ اضلاع کو جنوبی کشمیر کے شوپیان سے جوڑنے والا مغل روڈ بھی ٹریفک کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande