بی جے پی حکومت نے مڈل کلاس کا جینا حرام کر دیا ہے ، فیس میں اضافہ کے خلاف والدین در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں:سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 30جون(ہ س)۔دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین فیس میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، مگر بی جے پی کی دہلی حکومت ان کی سننے کو تیار نہیں۔ والدین نے امید کی تھی کہ انہیں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات
بی جے پی حکومت نے مڈل کلاس کا جینا حرام کر دیا ہے ، فیس میں اضافہ کے خلاف والدین در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں:سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 30جون(ہ س)۔دہلی کے پرائیویٹ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے والدین فیس میں بے تحاشہ اضافے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، مگر بی جے پی کی دہلی حکومت ان کی سننے کو تیار نہیں۔ والدین نے امید کی تھی کہ انہیں وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کے دوران راحت کا یقین دلایا جائے گا، لیکن جب وہ پیر کے روز ملاقات کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں گیٹ پر ہی روک دیا۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے اس موقع کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے مڈل کلاس کی حالت خستہ کر دی ہے۔پرائیویٹ اسکول مالکان کے ساتھ حکومت کی ملی بھگت بالکل واضح ہے۔ سوربھ بھاردواج نے مزید کہا کہ دہلی میں پرائیویٹ اسکول اپنی مرضی سے فیس میں اضافہ کر رہے ہیں کیونکہ بی جے پی حکومت نے انہیں کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ وزیراعلیٰ ریکھا گپتا والدین سے ملنے کو بھی تیار نہیں ہیں، اور والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں، لیکن حکومت ان کے حق میں کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔ یہ سب کچھ واضح طور پر تعلیم مافیا اور حکومت کے گٹھ جوڑ کو ظاہر کرتا ہے۔ادھر عام آدمی پارٹی کی سینئر لیڈر اور دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف، آتشی نے بھی ایکس پر لکھا کہ پرائیویٹ اسکول تعلیمی سیشن کے بیچ میں ہی فیس میں اضافہ کر رہے ہیں، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت نے اسکولوں کو فیس بڑھانے کی کھلی اجازت دے دی ہے، ورنہ ان اسکولوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی؟سوشل میڈیا پر والدین فریاد کر رہے ہیں کہ انہیں اسکول کی جانب سے فیس میں اضافے کا نوٹس ای میل کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے، اور اس ای میل میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ فیس میں اضافے کی جانکاری تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو ہے۔ آتشی نے وہ ای میل بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور کہا کہ تعلیم مافیا اور بی جے پی حکومت کی ملی بھگت اب کسی سے چھپی نہیں رہی، اسی لیے ان اسکولوں پر کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی ہے۔آتشی نے کہا کہ بی جے پی کی ٹرپل انجن والی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دہلی میں پرائیویٹ اسکولوں کی منمانی نہیں چلنے دے گی، اور اس کے لیے ایک آرڈیننس لایا جائے گا۔ مگر جس طریقے سے بی جے پی نے اس آرڈیننس کو دہلی کے عوام سے چھپا کر رکھا ہے، اس سے صاف ہے کہ بی جے پی اور پرائیویٹ اسکولوں کے درمیان گٹھ جوڑ ضرور ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande