جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر شعبان احمد نے ڈنمارک کی کوپین ہاگین یونیورسٹی میںموقر پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ جوائن کی
نئی دہلی،03جون(ہ س)۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہاہے کہ ڈاکٹر خالد رضا،ایسو سی ایٹ پروفیسر،شعبہ کمپوٹر سائنس، کی نگرانی و رہنمائی میں پی ایچ ڈی کے اسکالر ڈاکٹر شعبان احمدکو ڈنمارک کی کوپین ہاگین یونیورسٹی میں ہیلتھ اینڈ م
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے پی ایچ ڈی اسکالر ڈاکٹر شعبان احمد نے ڈنمارک کی کوپین ہاگین یونیورسٹی میںموقر پوسٹ ڈاکٹورل فیلوشپ جوائن کی


نئی دہلی،03جون(ہ س)۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہاہے کہ ڈاکٹر خالد رضا،ایسو سی ایٹ پروفیسر،شعبہ کمپوٹر سائنس، کی نگرانی و رہنمائی میں پی ایچ ڈی کے اسکالر ڈاکٹر شعبان احمدکو ڈنمارک کی کوپین ہاگین یونیورسٹی میں ہیلتھ اینڈ میڈیکل سائنسز کے شعبہ میں پوسٹ ڈاکٹورل فیلو کے طورپر منتخب ہوئے ہیں۔اس پوزیشن پر انھیں انھیں تمام طبی سہولیات کے ساتھ سالانہ تنخواہ پانچ لاکھ تیرانوے ہزار ڈی کے کے (یعنی ستہتر لاکھ)ملیں گے اور کانفرینسیز اور اشتراکی تحقیق کے لیے فیاضانہ فنڈنگ شامل ہیں۔یہ موقربین الاقوامی پلیسمنٹ عالمی سطح پر جامعہ کی بڑھتے تحقیقی اثرات کا اہم ثبوت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ انھیں فن لینڈ کی جیواسکی یونیورسٹی میں ویزیٹنگ پوسٹ ڈاکٹورل فیلو کے طورپر بھی منتخب کیا گیاہے اور ابھی انھیں مختلف بین الاقوامی پیشہ ور سوسائٹیوں میں رکنیت حاصل ہے۔

پروفیسر مظہر آصف شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے انھیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا ’یورپ کی اہم اور سرکردہ یونیورسٹی میں ڈاکٹر احمد کا انتخاب جامعہ میں دی جارہی عالمی سطح کی تحقیق کا ثبوت ہے۔ہمیں اعتمادہے کہ وہ علمی فضیلت کے سلسلے میں جامعہ کی بہترین نمائندگی کریں گے۔پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے نے بھی ڈاکٹر احمد کو ان کامیابی پر مبارک باد دی اور حال ہی میں انھیں ایم ایم اے جوہر ہال بوائز ریزیڈینس میں تہنیتی پروگرام کے دوران انھیں ’اچیور آف دی ایئر ایوارڈ‘ سے سرفراز کیا تھا۔ اپنے ڈاکٹورل مطالعات کے دوران،ڈاکٹر احمد نے پھیپھڑا کینسر تھیراپیٹکس پر مرکوز اپلی کیشن کے ساتھ اے آئی سے ہونے والی ڈرگ ڈسکوری، بایو انفارمیٹیکس اور کمپوٹیشنل فارمولوجی میں قابل ذکر تعاون دیاہے۔ پھیپھڑا کینسر میں دواو¿ں کے دوبارہ مقصد میں لانے کے لیے گہرے آموزشی اساس فریم ورک تیار کرنے میں اس کے ساتھ ساتھ مزاحمت پر قابو پانے کے لیے کثیر لحمیات پر تازہ توجہ کے ساتھ موجودہ آنکولوجی تحقیق میں اہم چیلینج میں کافی اہم رہے ہیں۔ پھیپھڑوں کے کینسر کے خلاف کثیر اہدافی مانعوں کی شناخت اور دیگر اہم پروٹین کی طرف لے جانے والی ان کی تحقیق مختلف اہم امپیکٹ والی جرائد میں چھپ چکی ہے۔ان کی علمی حصولیابیوں میں گرانٹیڈ پیٹنٹ کے ساتھ ساتھ چالیس پیر ریویو تحقیقی مقالات (جن میں سے زیادہ قیو ون اور قیو ٹو جرنل میں ہیں)ہیں۔کوپین ہاگین میں ڈاکٹر ا حمد کھانے پینے کی چیزوں میں وکٹر بورن وائرل انفیکشن کی روک تھام کے لیے اے آئی کے ڈاٹا تدابیر پر کام کریں گے اس کے ساتھ ساتھ مرض پیدا کرنے والوں کے خلاف پہلے اسٹرکچر انفارمڈ ڈرگ آپٹی میزم میں تعاون دیں گے۔ان کی تحقیق یوروپی یونین کے ون ہیلتھ فریم ورک سے ہم آہنگ ہے جس میں ڈاٹا مرکوز بایو میڈیکل جدت سے انسان، جانور اور ماحولیات کے صحت کو ساتھ لانے کی بات ہے۔

ڈاکٹر احمدنے اپنے پی ایچ ڈی کے نگراں ڈاکٹر رضا اور شعبے کے دیگر فیکلٹی اراکین کا ان کے متواتر تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔انھوں نے قومی تحقیق اقدامات کے اہم رول کو بھی تسلیم کیا اور جامعہ کی کمپوٹیشنل انفرااسکٹرکچر کو کے رول کا بھی اعتراف کیا جس نے ان کے تحقیقی سفر اور بین الاقوامی شناخت میں کافی مدد دی ہے۔یہ کامیابی مثال پیش کرکے بتاتی ہے کہ عالمی صلاحیتوں والے محققین پیدا کرنا اور جدید بین علومی تحقیق کے لیے ایک سرکردہ ادارے کی حیثیت سے اپنے حیثیت کو مستحکم کرنے کے لیے جامعہ اپنے عہد کی پابند ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande