اے ایم یو کے پروفیسر نوشاد علی پی ایم نے سمرتھ سکم کے تحت منعقدہ ورکشاپ میں کلیدی خطبہ دیا
علی گڑھ, 5 جون (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے پروفیسر نوشاد علی پی ایم نے سکّم اکیڈمی کے زیر اہتمام مربوط لائبریری مینجمنٹ سسٹم کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ قومی ورکشاپ میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔ ورکشاپ کا افتتاح سک
پروفیسر نوشاد علی


علی گڑھ, 5 جون (ہ س)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے پروفیسر نوشاد علی پی ایم نے سکّم اکیڈمی کے زیر اہتمام مربوط لائبریری مینجمنٹ سسٹم کے موضوع پر منعقدہ پانچ روزہ قومی ورکشاپ میں کلیدی خطبہ پیش کیا۔

ورکشاپ کا افتتاح سکم کے وزیر صحت و کنبہ بہبود جناب جی ٹی دھنگیل نے کیا جبکہ سکم قانون ساز اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر محترمہ راج کماری تھاپا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

پروفیسر نوشاد علی نے اپنے خطاب میں ببلیوتھراپی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی اطلاعاتی خدمات پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج کی لائبریریاں محض کتابوں کو جمع نہیں کرتیں بلکہ وہ علوم کا منبع اور جدت کی مراکز ہیں۔

سکم ریاست کی گولڈن جوبلی پر، پروفیسر علی نے سکم کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور ’سمرتھ سکم‘ فریم ورک کے تحت اسمارٹ لائبریریوں کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انھوں نے کہا کہ یہ اسمارٹ لائبریریاں تعلیم کو فروغ دینے، روزگار کے مواقع بڑھانے، اور سیاحت کو تقویت دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande