سونیت پور (آسام)، 03 جون (ہ س)۔ کازیرنگا نیشنل پارک میں شامل چھٹے علاقے میں سیلاب نے پھر تباہی مچا دی ہے۔ دریائے برہم پترا کے شمالی کنارے پر جموگورہاٹ کے جنوب میں واقع کازیرنگا نیشنل پارک کے چھٹے انکلوژن ایریا کا 40 فیصد حصہ سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے۔
طاقتور برہم پترا اور گھلادھری ندیوں کے سیلاب کی وجہ سے نیشنل پارک میں شامل چھٹا علاقہ زیر آب آ گیا ہے۔ دوسری جانب جنگلات کے کارکن سیلاب کے دوران پارک میں شامل چھٹے علاقے میں رہنے والے جنگلی حیات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔
محکمہ جنگلات کے اہلکار چوکس رہتے ہوئے دن رات نگرانی کی کارروائیاں کر رہے ہیں تاکہ پارک میں موجود جنگلی حیات خوراک کی تلاش میں اونچی جگہوں کے ساتھ ساتھ اپنے رہائش گاہوں پر جاتے ہوئے شکاریوں کے کسی حملے کا شکار نہ ہو جائیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی