گوہاٹی، 3 جون (ہ س)۔ آسام میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال سنگین ہے۔ برہمپترا (نیماٹی گھاٹ، تیز پور)، سبانسیری (باڑاتی گھاٹ)، بریدیہنگ، دھانسیری (نوملی گڑھ)، کپیلی (کامپور، دھرمٹول)، براک (چھوٹا بیکرا، فلیرٹل، اے پی گھاٹ، بی پی گھاٹ)، روکنی (دھولائی)، ڈھلیشوری( دھرمورا)کاٹا کھال (ماتیجوری)، کشیارا (سری بھومی) ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں۔
سیلاب سے 22 اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں لکھیم پور، ناگاوں، کاچھار، ڈبروگڑھ، ماجولی، تینسوکیا، شیو ساگر، درنگ، گولاگھاٹ، کامروپ، موریگاؤں، ہوجائی، ہیلاکنڈی، دھیماجی، جورہاٹ، سونیت پور، بسوناتھ، کامروپ (ایم)، کاربی انگلونگ، کاربی انگلونگ ویسٹ، دیما ہساسو ضلع شامل ہیں۔
سیلاب سے اب تک 1254 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ 5,15,039 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ 12,610.27 ہیکٹر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریونیو کے 65 حلقے متاثر ہیں۔ 165 ریلیف کیمپ اور 157 ریلیف ڈسٹری بیوشن سینٹر کھولے گئے ہیں۔ 31,212 لوگ ریلیف کیمپوں میں رہ رہے ہیں جبکہ 1,54,177 لوگ غیر کیمپ ریلیف مراکز سے مدد لے رہے ہیں۔
ہوجائی میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہیلاکنڈی اور ڈبرو گڑھ سے ایک ایک شخص لاپتہ ہے۔ مجموعی طور پر 4,67,851 جانور متاثر ہوئے ہیں جن میں 1,56,253 بڑے، 1,06,216 چھوٹے اور 2,05,382 پولٹری شامل ہیں۔ گولا گھاٹ میں 2 بڑے جانور اور لکھیم پور میں 92 (65 بڑے، 27 چھوٹے) جانور بہہ گئے۔
لکھیم پور میں 84 کچے مکانات کو مکمل اور 43 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فائر اینڈ ایمرجنسی سروس، ان لینڈ واٹر ٹرانسپورٹ، مقامی انتظامیہ اور لوگ راحت اور بچاؤ کاموں میں شامل ہیں۔ 122 میڈیکل ٹیمیں اور 50 کشتیاں تعینات کی گئی ہیں۔ کشتیوں کے ذریعے 711 افراد اور 130 جانوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی