ہریدوار پولیس نے 6 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کے ساتھ تین کو گرفتار کیا
روڑکی، 28 جون (ہ س)۔ روڑکی پولیس اور ہریدوار ضلع کی ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے جعلی نوٹوں کے کاروبار کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے 6 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی،
ہریدوار پولیس نے 6 لاکھ روپے کی جعلی کرنسی کے ساتھ تین کو گرفتار کیا


روڑکی، 28 جون (ہ س)۔

روڑکی پولیس اور ہریدوار ضلع کی ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے جعلی نوٹوں کے کاروبار کا پردہ فاش کرتے ہوئے ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے 6 لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی، موبائل فون، پرنٹرز، کیمیکل اور دیگر سامان برآمد کیا ۔ ملزمان ان جعلی نوٹوں کو بازار میں بیچنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ایس ایس پی پریم سنگھ ڈوبل کی ہدایت پر ٹیم نے سی آئی یو انچارج اور سول لائنز کوتوالی انچارج کی قیادت میں کارروائی کی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ مشکوک لوگ جعلی نوٹوں کی کھیپ لے کر روڑکی پہنچے ہیں اور انہیں بازار میں فروخت کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ اسی بنیاد پر ٹیم نے 27 جون کو چھاپہ مار کر تین ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔

گرفتار ملزمان میں بلیندر عرف بالی ولد خوشبیر سنگھ ساکنہ بھوٹاولی، ضلع سمور (ہماچل پردیش)، منیش کمار ولد دیو لکھپال ساکنہ کنڈیکھل تھانہ لکسر اور ساجد ولد عبدالصمد ساکنہ ورلڈ بینک کالونی روڑکی شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande