اسرائیل نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے:پاسداران انقلاب
تہران ،26جون (ہ س )۔ ایران میں پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ محمد باکپور نے سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو ایران اسی شدت سے جواب دے گا، جیسا کہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران دیا گیا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی پر نش
اسرائیل نے غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیں گے:پاسداران انقلاب


تہران ،26جون (ہ س )۔

ایران میں پاسداران انقلاب کے نئے سربراہ محمد باکپور نے سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر اسرائیل نے کوئی غلطی کی تو ایران اسی شدت سے جواب دے گا، جیسا کہ گزشتہ 12 دنوں کے دوران دیا گیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ایک پریس کانفرنس میں باکپور نے کہاکہ ہم ایران کے دفاع میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کریں گے ۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے 13 جون کو ایران کے خلاف ایک غیر معمولی حملہ کیا تھا جس میں اس نے ایران کے فوجی اڈوں، میزائل لانچنگ پلیٹ فارمز اور جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں درجنوں اعلیٰ فوجی کمانڈروں اور جوہری سائنسدانوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا۔اسرائیلی کارروائی کے جواب میں تہران نے میزائل حملوں کا سلسلہ شروع کیا۔

بعد ازاں امریکہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر فضائی حملے کیے۔ اس کے ردعمل میں ایرانی پاسداران انقلاب نے قطر اور عراق میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغے۔بالآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز اچانک اسرائیل اور ایران کے درمیان فائر بندی کا اعلان کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande