اودھم پور، 26 جون (ہ س)۔ جمعرات کو اودھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں جاری تصادم میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک دہشت گرد مارا گیا ہے جبکہ آپریشن ابھی جاری ہے۔ جاری مشترکہ آپریشن میں، اب تک ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ آپریشن جاری ہے۔غور طلب ہے کہ یہ آپریشن آج صبح اس وقت شروع کیا گیا تھا جب فوج اور پولیس کو بسنت گڈھ علاقے میں چار جیش محمد کے دہشت گردوں کی نقل و حمل کے بارے میں اطلاع ملی تھی۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab