دہری آن سون ، 26 جون (ہ س)۔ روہتاس ضلع کے د اوتھ زون دفتر میں جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے اس وقت اچانک ہنگامہ برپا ہو گیا جب پٹنہ کی نگرانی ٹیم نے ریونیو ملازم کنہیا کمار اور دلال سنیل سنگھ کو 18,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔اس دوران ملازم اور اس کے دلال نے فرار ہونے کی کوشش بھی کی لیکن نگرانی ٹیم نے انہیں فوراً اپنی تحویل میں لے لیا۔ پٹنہ نگرانی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش کمار نے بتایا کہ داوتھ تھانہ علاقہ کے سمری رہائشی شیام بہاری سنگھ کے بیٹے پنٹو کمار سنگھ نے نومبر 2024میں اپنی زمین کے داخل خارج کے لئے درخواست دی تھی۔ اس کے بعد زونل دفتر کے ہیڈ کلرک چندن کمار نے میوٹیشن کے عوض 20 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ اس کے بعد 23 جون 2025 کو شکایت کنندہ نے زونل دفتر کے ہیڈ کلرک سے موبائل پر بات کی، اس نے کہا کہ آپ مذکورہ رقم کے ساتھ ریونیو ملازم کنہیا کمار سے ملیں، آپ کا کام ہوجائے گا۔ اس کے بعد جب درخواست گزار پنٹو سنگھ نے ریونیو ملازم کنہیا کمار سے ملاقات کی اور اس سے بات کی تو کنہیا کمار نے میوٹیشن کے لیے 18000 روپے کا مطالبہ کیا۔ تب شکایت کنندہ پنٹو سنگھ نے 18 جون 2025 کو پٹنہ محکمہ نگرانی کی ٹیم سے رابطہ کیا، اس دوران محکمہ نگرانی نے اس معاملے میں مقدمہ نمبر 46/2025 درج کیا اور جانچ میں اسے درست پایا۔ جس کے بعد 23 جون کو پنٹو سنگھ نے کنہیا کمار سے ملاقات کی تو اس نے دلال سنیل کمار سنگھ سے 18 ہزار روپے رشوت کی رقم دینے کو کہا۔ جس کے بعدمحکمہ نگرانی نے جمعرات کی صبح سے ہی سول ڈریس میں زونل دفتر پرسخت نظر رکھے ہوئے تھے اور تقریباً 11 بجے ریونیو ملازم اور دلال کو شکایت کنندہ سے 18 ہزار روپے لیتے ہوئے پکڑا گیا اور سیکورٹی وجوہات کی بنا پر دونوں ملزمین کو بکسر ضلع کے سون ورشا تھانے لایا گیا اور ضروری کارروائی کی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan