شیئر بازار میں فی الحال تیزی، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ
نئی دہلی، 26 جون (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج شروعاتی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی اضافے کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد فروخت کا معمولی جھٹکا بھی لگا، لیکن کچھ ہی منٹ میں خریداروں نے جارحانہ انداز میں خریداری شروع کر دی۔ اس خریداری کی حمایت سے شیئر بازار کی رفتار میں زبردست تیزی کا رجحان بن گیا۔ صبح دس بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.66 فیصد اور نفٹی 0.69 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔
شیئر مارکیٹ کے بڑے شیئروں میں سے، جیو فائنانشل، بجاج فائنانس، شری رام فائنانس، بھارتی ایئرٹیل اور گراسم انڈسٹریز آج صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد 2.04 فیصد سے لیکر 1.21 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف ڈاکٹر ریڈی لیبارٹریز، ٹیک مہندرا، ہیرو موٹو کارپ، آئشر موٹرز اور ٹرینٹ لمیٹڈ کے شیئر 1.27 فیصد سے لیکر 0.56 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
ابھی تک کے کاروبار میں شیئر مارکیٹ میں 2,376 شیئروں میں ایکٹو ٹریڈنگن ہورہی تھی۔ ان میں سے 1,600 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں، جب کہ 775 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 24 شیئر خرید کی حمایت کے ساتھ سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو کے باعث 6 کمپنیوں کے شیئر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 40 شیئر سبز نشان میں اور 10 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آرہے تھے۔
بی ایس ای کا سینسیکس آج 127.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 82,882.92 پوائنٹس پر کھلا۔ کاروبار شروع ہوتے ہی فروخت کے ہلکے جھٹکے کی وجہ سے یہ انڈیکس 82,816.26 پوائنٹس پر آگیا، لیکن اس کے فوراً بعد ہی مارکیٹ میں خرید اری شروع ہوگئی۔ مسلسل خریداری کی حمایت سے اس انڈیکس میں تیزی کا رجحان بن گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد سینسیکس 549.04 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 83,304.55 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
سینسیکس کی طرح این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 24.20 پوائنٹس کی چھلانگ لگاکر 25,268.95 پوائنٹس پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی فروخت کے ہلکے جھٹکے کی وجہ سے یہ انڈیکس 25,259.90 پوائنٹس تک گر گیا۔ اس کے بعد بازار میں خریداروں نے خریداری شروع کر دی جس کی وجہ سے یہ انڈیکس اچھلنے لگا۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کاروبار کے بعد نفٹی 173 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 25,417.75 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن