فلم ستارے زمین پر کا جادو قائم، چھ دنوں میں 80 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی
عامر خان اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ''ستارے زمین پر'' کی زبردست کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 6 دن ہوچ
عامر


عامر خان اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'ستارے زمین پر' کی زبردست کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔ 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے والی اس فلم نے ریلیز کے پہلے دن سے ہی باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ فلم کو ریلیز ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں اور شائقین کا کریز ابھی تک برقرار ہے۔ 'ستارے زمین پر' نے صرف چھ دنوں میں 80 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے، جو اس سال کی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک بننے جا رہی ہے۔

باکس آفس ٹریکر ساکنلک کے مطابق، 'ستارے زمین پر' نے ریلیز کے چھٹے دن 7.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس کے ساتھ ہی فلم کی کل کمائی اب 82.40 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم نے پہلے دن 10.7 کروڑ روپے کی اوپننگ کی۔ دوسرے دن اس نے 20.2 کروڑ روپے کمائے اور تیسرے دن اس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27.25 کروڑ روپے کمائے۔ چوتھے اور پانچویں دن فلم نے بالترتیب 8.50 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اب سب کی نظریں اس کے پہلے ہفتے کے کل کلیکشن پر ہیں۔

آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی ستارے زمین پر کو عامر خان نے اپنی سابقہ ​​بیوی کرن راؤ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں عامر کی پہلی بار جینیلیا ڈیسوزا کے ساتھ جوڑی ہے، جو گلشن کی بیوی سنیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ عامر اس فلم میں گلشن کا کردار ادا کر رہے ہیں، جو ایک بدنام زمانہ باسکٹ بال کوچ ہے۔ فلم کی کہانی ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا بچوں اور زندگی میں ان کی جدوجہد پر مبنی ہے جو ناظرین کو جذباتی اور متاثر کن سفر پر لے جاتی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande