نیشنل کرش رشمیکا مندانا نے حال ہی میں 'کبیرا' اور 'پشپا 2' جیسی سپر ہٹ فلموں سے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ موجودہ باکس آفس کوئین نے اپنی نئی فلم کا اعلان کر دیا ہے، جس میں وہ اب تک کے انتہائی طاقتور اور منفرد اوتار میں نظر آئیں گی۔
رشمیکا مندانا نے اپنے نئے پوسٹر کے ساتھ ایک دلچسپ کیپشن شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میری اگلی فلم کا ٹائٹل کیا ہے؟ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی اس کا صحیح اندازہ لگا سکے گا... لیکن اگر کوئی ٹائٹل کو پہچانتا ہے تو میں ملنے کا وعدہ کرتی ہوں! ان کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں میں ٹائٹل کا اندازہ لگانے کا مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔ رشمیکا مندانا کے نئے پوسٹر نے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پوسٹر میں ایک گھنے جنگل کو دکھایا گیا ہے، جہاں ایک درخت کا تنا جل رہا ہے۔ اس کے علاوہ، پوسٹر پر لکھی گئی ٹیگ لائن شکار، گھائل اور اٹوٹ فلم کے جذباتی اور ایکشن سے بھرپور لہجے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ شائقین اب رشمیکا کا مکمل روپ دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو رشمیکا مندانا کو حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم 'کبیرا' میں دیکھا گیا تھا، جس نے باکس آفس پر 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ دھنش، ناگارجن، جم سربھ اور دلیپ تاہل جیسے ستاروں نے اہم کردار ادا کیے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی