حیدرآباد , 26 جون (ہ س) حیدرآباد کے عنبرپیٹ علاقہ میں ایک جوڑے کو فحش ویڈیوز آن لائن فروخت کرنے کے الزام میں ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کیا ہے۔پولیس کی پوچھ گچھ میں یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ جوڑا اپنی نازیبا ویڈیوز آن لائن اسٹریم کر رہا تھا۔تحقیقات کے مطابق جو بھی افراد انہیں رقم ادا کرتے تھے، انہیں اسٹریم لنکس اور ویڈیوز بھیجی جاتی تھیں۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر جانچ شروع کر دی ہے۔گرفتاری کے دوران پولیس نے جوڑے کے قبضہ سے کیمرے، لائیو اسٹریمنگ آلات اور دیگر مواد ضبط کر لیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق