پٹنہ،26جون(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار آج ویشالی ضلع کے نغمہ گرام جاکر ویشالی کے رکن اسمبلی سدھارتھ پٹیل کے والد آنجہانی وپن بہاری پٹیل کے شرادھ میں شامل ہوئے ۔ وزیر اعلیٰ نے آنجہانی وپن بہار پٹیل کی تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا اورسوگوار اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں صبر کی تلقین کی۔اس موقع پر آبی وسائل و پارلیمانی امور کے وزیر وجئے کمار چودھری ،رکن پارلیمنٹ اور جے ڈی یو کے قومی کارگزار صدر سنجے کمار جھا ، رکن اسمبلی سدھارتھ پٹیل اور ان کے اہل خانہ ،عوامی نمائندے سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan