اکالی رہنما بکرم مجیٹھیا کو 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا
چنڈی گڑھ، 26 جون (ہ س)۔ غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں گرفتار اکالی لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا کو ویجیلنس بیورو نے جمعرات کو موہالی کی ایک عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ مجیٹھیا کی عدالت میں پیشی کے دوران اکالی دل
اکالی رہنما بکرم مجیٹھیا کو 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیجا گیا


چنڈی گڑھ، 26 جون (ہ س)۔

غیر متناسب اثاثہ جات کیس میں گرفتار اکالی لیڈر بکرم سنگھ مجیٹھیا کو ویجیلنس بیورو نے جمعرات کو موہالی کی ایک عدالت میں پیش کیا، جہاں سے انہیں 7 دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ مجیٹھیا کی عدالت میں پیشی کے دوران اکالی دل کے کارکنوں نے ہنگامہ کیا۔ مجیٹھیا کے عدالت پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے اکالی دل کے کارکنوں کی بڑی تعداد کو حراست میں لے لیا۔ ان میں کئی سابق وزراء بھی شامل تھے۔

بدھ کی رات مجیٹھیا کے وکلاء نے عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ایک گھنٹے تک ان سے ملاقات کی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پہلے ہی اس رپورٹ کو مسترد کر چکی ہے جس کی بنیاد پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ویجیلنس نے مجیٹھیا کے خلاف غیر متناسب اثاثے بنانے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ان پر 540 کروڑ روپے کے غیر قانونی اثاثے رکھنے کا الزام ہے۔ ٹیم معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ جمعرات کو عدالت میں سماعت کے دوران ویجیلنس نے دلیل دی کہ یہ منی لانڈرنگ کا بڑا کیس ہے۔ اس سلسلے میں کئی اور مقامات پر چھاپے مارے جائیں گے اور کئی دوسرے لوگوں سے تفتیش جاری ہے، اس لیے مجیٹھیا کو 12 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔ اس حوالے سے وکلا عدالت میں کافی دیر تک بحث کرتے رہے۔ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والی کارروائی کے بعد عدالت نے مجیٹھیا کو سات دن کے ریمانڈ پر بھیج دیا۔ اب اس کیس کی اگلی سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande