انگریزی شراب کے 480 ٹیٹرا پیک برآمد، بہار کے دوا سمگلر گرفتار
مرزا پور، 26 جون (ہ س)۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومن ورما کی ہدایت پر چلائی جارہی انسداد منشیات مہم کے تحت مڑیہان پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے بین ریاستی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان سے غیر قانونی انگریزی شر
انگریزی شراب کے 480 ٹیٹرا پیک برآمد، بہار کے دوا سمگلر گرفتار


مرزا پور، 26 جون (ہ س)۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سومن ورما کی ہدایت پر چلائی جارہی انسداد منشیات مہم کے تحت مڑیہان پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیس نے بین ریاستی شراب کی اسمگلنگ میں ملوث دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے ان سے غیر قانونی انگریزی شراب کے 480 ٹیٹرا پیک برآمد کر لیے۔ منگل کو ایک مخبر کی اطلاع پر مڑیہان پولیس ٹیم نے دانتی گاو¿ں میں واقع گری ڈھابہ کے قریب چیکنگ کے دوران دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آکاش کمار ولد رجنیتی شاہ ساکن منصور چک، تھانہ منصور چک اور رنجن کمار ولد دنیش یادو ساکنہ بیبی پور، تھانہ کاکو، ضلع جہان آباد (بہار) کے طور پر ہوئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande