ریاست کے کئی شہروں میں پٹرول 105.50 اور ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر تک پہنچا
ریاست کے کئی شہروں میں پٹرول 105.50 اور ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر تک پہنچا ۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار۔ چڑھاؤ کا براہ راست اثر ممبئی، 25 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ایک بار پھر عوامی گفتگو کا اہم موضوع بنی
fuel-rates-in-maharashtra-petrol-crosses-105-mark


ریاست کے کئی شہروں میں پٹرول 105.50 اور ڈیزل 92.03 روپے فی لیٹر تک پہنچا

۔ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں اتار۔ چڑھاؤ کا براہ راست اثر

ممبئی، 25 جون (ہ س)۔ مہاراشٹر میں پٹرول اور ڈیزل

کی قیمتیں ایک بار پھر عوامی گفتگو کا اہم موضوع بنی ہوئی ہیں۔ ریاست کے مختلف

شہروں میں ایندھن کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جس سے عام لوگوں کو کسی

حد تک راحت ملی ہے۔ آج 25 جون 2025 کی صبح 6 بجے تازہ نرخ جاری کیے گئے، جو ریاست

بھر میں نافذ العمل ہیں۔

آج کے نرخوں کے مطابق احمد نگر میں

پٹرول 104.30 اور ڈیزل 90.83 روپے فی لیٹر، اکولہ میں پٹرول 104.11 اور ڈیزل

90.68، امراوتی میں پٹرول 104.88 اور ڈیزل 91.41، جبکہ اورنگ آباد میں پٹرول

104.73 اور ڈیزل 91.24 روپے فی لیٹر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھنڈارا میں پٹرول 104.73

اور بیڑ میں 105.50 روپے ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 91.27 اور 92.03 روپے فی

لیٹر ہیں۔

دیگر اہم شہروں جیسے بلدھانہ، چندرپور،

دھولے، گڈچروڑی، گونڈیا، ہنگولی، جلگاؤں، جالنہ، کولہاپور، لاتور، ممبئی شہر،

ناگپور، ناندیڑ، نندوربار، ناشک، عثمان آباد، پال گھر، پربھنی، پونے، رائگڑ،

رتناگری، سانگلی، ساتارا، سندھودورگ، شولاپور، ٹھانے، وردھا، واشم اور ایوت محل میں

پٹرول کی قیمتیں ممبئی میں 103.50 سے لے کر 105.50 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں،

جبکہ ڈیزل کی قیمتیں 90.03 سے 92.03 روپے کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہیں۔

ایندھن کی قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی

خام تیل کی منڈی کے حالات، ریاستی ٹیکس، ویٹ اور ٹرانسپورٹیشن چارجز جیسے مقامی

عوامل کی بنیاد پر ہوتا ہے۔ اگرچہ آج کی قیمتوں میں کمی محدود ہے، لیکن یہ تبدیلی

صارفین کے لیے وقتی سکون فراہم کر سکتی ہے۔

ہندوستان میں ایندھن کی قیمتوں کا تعین

بین الاقوامی منڈی کے رجحانات کے مطابق کیا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / خان این اے


 rajesh pande