ایس ای سی آئی نے گرین امونیا کی پیداوار کے لیے بولی کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ نورتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) نے گرین امونیا کی پیداوار اور سپلائی سے متعلق اپنے موجودہ ٹینڈر کے لیے بولی جمع کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل اس کے لیے بو
ایس ای سی آئی نے گرین امونیا کی پیداوار کے لیے بولی کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔

نورتن سنٹرل پبلک سیکٹر انٹرپرائز سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس ای سی آئی) نے گرین امونیا کی پیداوار اور سپلائی سے متعلق اپنے موجودہ ٹینڈر کے لیے بولی جمع کرانے کی تاریخ 30 جون تک بڑھا دی ہے۔ اس سے قبل اس کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 جون 2025 تھی۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ سولر انرجی کارپوریشن آف انڈیا نے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت جاری گرین امونیا ٹینڈر کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ اب اس کے لیے بولی جمع کرانے کی نظر ثانی شدہ آخری تاریخ 30 جون، 2025 ہے۔

بولی جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ اب 30 جون ہے، جو پہلے کے شیڈول سے نظرثانی کی گئی ہے، ایجنسی نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا۔ اس سے ممکنہ بولی دہندگان کو تجاویز کو حتمی شکل دینے کے لیے اضافی وقت ملے گا۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے تحت کام کرنے والے ایس ای سی آئی کی طرف سے 7 جون 2024 کو جاری کیا گیا ٹینڈر، گرین ہائیڈروجن ٹرانزیشن (ایس آئی جی ایچ ٹی) اسکیم کے لیے اسٹریٹجک انٹروینشنز - موڈ 2اے، ٹرینچ آئی کا حصہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande