اب دہلی میٹرو کے ٹکٹ ریپیڈو ایپ سے بک کیے جا سکیں گے
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ دہلی-این سی آر میں سفر کو زیادہ آرام دہ بنانے کی سمت میں ایک بڑی پہل کرتے ہوئے، ریپیڈو نے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ جس کے تحت مسافر ریپیڈو ایپ سے ہی دہلی میٹرو کے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔ اس کے لیے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم
Now Delhi Metro tickets can be booked from Rapido App


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔

دہلی-این سی آر میں سفر کو زیادہ آرام دہ بنانے کی سمت میں ایک بڑی پہل کرتے ہوئے، ریپیڈو نے ایک نئی سروس شروع کی ہے۔ جس کے تحت مسافر ریپیڈو ایپ سے ہی دہلی میٹرو کے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔ اس کے لیے دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے ریپیڈو اوراوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت اب مسافر براہ راست ریپیڈو ایپ کے ذریعے دہلی میٹرو کے ٹکٹ بک کر سکیں گے۔ یہی نہیں میٹرو اور میٹرو سے اترنے کے بعد منزل تک جانے کے سفر کی پوری بکنگ ایک ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔ اس مربوط حل کا مقصد مسافروں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ٹکٹنگ سے لے کر آخری میل کنیکٹیویٹی تک ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس سہولت کا کیا فائدہ ہوگا۔

اسٹیشنوں پر مخصوص پک اپ / ڈراپ پوائنٹس - مسافروں کو تلاش کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں، سروس صرف ایپ میں بتائے گئے پوائنٹس پر دستیاب ہوگی۔

خواتین کے لیے خصوصی انتظامات - پرہجوم اسٹیشنوں پر محفوظ پک اپ زون کو یقینی بنایا گیا ہے۔

بائیک ٹیکسی پر 25 روپے کا فلیٹ کرایہ ڈسکاو¿نٹ - میٹرو مسافروں کے لیے آخری میل تک سستی سواری کا آپشن۔

اس موقع پر ڈی ایم آر سی کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر وکاس کمار، آپریشن ڈائریکٹر امیت کمار جین، او این ڈی سی کے سی ای او ویبور جین اور وزارت تجارت کے جوائنٹ سکریٹری سنجیو جیسے اہم عہدیدار موجود تھے۔

دہلی میٹرو کے ایم ڈی ڈاکٹر وکاس کمار نے کہا، دہلی میٹرو ڈیجیٹل اختراعات کے ذریعے مسافروں کو زیادہ آسان سفری تجربہ دینے کی سمت مسلسل کام کر رہی ہے۔ریپیڈو اور او این ڈی سی کے ساتھ یہ اتحاد اسی سوچ کا حصہ ہے۔ یہ سہولت مسافروں کو کافی راحت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ آخری میل کنیکٹیوٹی کو فروغ دے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande