این ڈی ایم سی میٹنگ میں مذہبی مقامات کو ترقی دینے اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کی تجویز پاس کی گئی
نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ ثقافت کے تحفظ اور شہری سہولیات کو بااختیار بنانے کی طرف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، بدھ کو وزیر پرویش صاحب سنگھ کی زیر صدارت نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کی تیسری میٹنگ میں کئی بصیرت انگیز تجاویز منظور کی گئیں۔ ان تج
این ڈی ایم سی میٹنگ میں مذہبی مقامات کو ترقی دینے اور عوامی سہولیات کو بہتر بنانے کی تجویز پاس کی گئی


نئی دہلی، 25 جون (ہ س)۔ ثقافت کے تحفظ اور شہری سہولیات کو بااختیار بنانے کی طرف ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے، بدھ کو وزیر پرویش صاحب سنگھ کی زیر صدارت نئی دہلی میونسپل کونسل (این ڈی ایم سی) کی تیسری میٹنگ میں کئی بصیرت انگیز تجاویز منظور کی گئیں۔ ان تجاویز کا مقصد دہلی کے روحانی ورثے کا احترام کرنا اور عوامی سہولیات کو جامع طور پر اپ گریڈ کرنا ہے۔

اس میٹنگ میں ممبر پارلیمنٹ بنسوری سوراج، این ڈی ایم سی کے وائس چیئرمین کلجیت سنگھ چاہل اور بہت سے دوسرے موجود تھے۔ کونسل نے مذہبی مقامات، خواتین کی حفاظت اور صفائی کے نظام سے متعلق ڈھانچے کی ترقی کے لیے ایک تفصیلی ایکشن پلان پیش کیا۔وزیر پرویش صاحب سنگھ نے ملک بھر میں مذہبی اور ثقافتی مقامات کے احیاءکے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے شروع کی گئی ملک گیر پہل سے تحریک لیتے ہوئے ’مذہبی مقامات کی خوبصورتی اور ترقی کمیٹی‘ کے قیام کا اعلان کیا۔یہ کمیٹی درج ذیل کاموں پر توجہ دے گی۔ اس میں این ڈی ایم سی کے علاقے میں مذہبی مقامات کا سروے کرنا، پینے کے پانی کو اپ گریڈ کرنا، عقیدت مندوں کے بیٹھنے کے انتظامات اور صفائی کی سہولیات، مندر کے احاطے میں روشنی، راستوں اور خوبصورتی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تال میل کو یقینی بنانا شامل ہے تاکہ مذہبی سرگرمیوں میں کوئی خلل نہ پڑے۔

وزیر پرویش صاحب سنگھ نے کہا، مذہبی مقامات صرف عقیدے کی علامت نہیں ہیں، بلکہ ثقافت، خدمت اور روحانی توانائی کے مراکز ہیں۔

ہماری کوشش ہے کہ وزیر اعظم مودی کے ثقافتی طور پر آگاہ ہندوستان کے خواب کے مطابق ان مقامات کو صاف ستھرا، محفوظ اور خوش آئند بنایا جائے ۔کونسل نے ہر بازار میں گلابی بیت الخلاء، سڑک صاف کرنے والی نئی مشینوں کی خریداری، کچی آبادیوں اور دھوبی گھاٹوں کی اپ گریڈیشن، عوامی بیت الخلاءکی بہتر دیکھ بھال کی تجاویز کو منظوری دی ہے۔

آج کی کونسل کا اجلاس روحانی شعور اور شہریوں کی ترقی کے دونوں پہلوو¿ں کو یکساں اہمیت دیتے ہوئے ایک جامع طرز حکمرانی کی علامت ہے۔ یہ تجاویز شفافیت، جامعیت اور بروقت نفاذ کے تئیںاین ڈی ایم سی کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔پرویش صاحب سنگھ نے کہا کہ (صفائی، ثقافت اور حساسیت) یہ این ڈی ایم سی انتظامیہ کی نئی ریڑھ کی ہڈی ہوں گی۔ مذہبی مقامات سے لے کر بیت الخلاءتک، ہر شہری کو زمین پر تبدیلی محسوس کرنی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande