امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ تجارتی معاہدے جلدطے پانے کی امید: وزیر خزانہ
نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت میںتیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔ وزیر خزانہ نے یہ بات دا
Trade agreements with US & EU soon: Finance Minister


Trade agreements with US & EU soon: Finance Minister


نئی دہلی، 24 جون (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ امریکہ اور یورپی یونین (ای یو) کے ساتھ مجوزہ آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر بات چیت میںتیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے اور اسے جلد ہی حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے یہ بات دارالحکومت نئی دہلی میں ایگزم بینک ٹریڈ کنکلیو 2025 کے دوران ’وِکست بھارت کے لیے برآمدات کی قیادت میں ترقی‘ کے موضوع پر ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلے ہی متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور چار ملکی یورپی فری ٹریڈ ایسوسی ایشن (ای ایف ٹی اے) بلاک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدے کر چکا ہے، جبکہ برطانیہ کے ساتھ بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

انڈیا ایگزم بینک بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب مزید آزاد تجارتی معاہدے کرنے پر زور دیا جا رہا ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ امریکہ اور یوروپی یونین کے ساتھ بات چیت واقعی تیزی سے جاری ہے اور جلد ہی کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی۔ سال 2030 تک 2000 ارب امریکی ڈالر کے پرعزم ہدف کو حاصل کرنے کے لیے برآمدات کو فروغ دینے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ملکی برآمدات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مالی سال 2024-25 میں اشیا اور خدمات کی کل برآمدات 825 ارب امریکی ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی جو کہ مالی سال 2023-24 کے مقابلے میں چھ فیصد زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مالی سال 2013-14 میں 466 ارب امریکی ڈالر سے نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ عالمی برآمدات میں صرف چار فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی، تجارتی محاذ پر عالمی غیر یقینی صورتحال کے باوجود ہندوستان کے برآمد کنندگان تیزی سے آگے بڑھنے اور 6.3 فیصد کی ترقی کو عبور کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande