زبان و ادب کے علاوہ مختلف موضوعا ت پر ریفرل کتابیں شائع کرنا کونسل کی ترجیحات میں شامل: ڈاکٹر شمس اقبال
قومی اردوکونسل کے صدردفترمیں’سوشل سائنس پینل‘ کی میٹنگنئی دہلی،23جون(ہ س)۔ قومی اردوکونسل برائے فروغ اردوزبان، نئی دہلی کے صدردفترمیں آج سوشل سائنس پےنل کی مےٹنگ ہوئی جس کی صدارت پروفیسرایس ایم عزیزالدین حسین (سابق ڈائریکٹر، رامپور رضا لائبریری، وزار
زبان و ادب کے علاوہ مختلف موضوعا ت پر ریفرل کتابیں شائع کرنا کونسل کی ترجیحات میں شامل: ڈاکٹر شمس اقبال


قومی اردوکونسل کے صدردفترمیں’سوشل سائنس پینل‘ کی میٹنگنئی دہلی،23جون(ہ س)۔ قومی اردوکونسل برائے فروغ اردوزبان، نئی دہلی کے صدردفترمیں آج سوشل سائنس پےنل کی مےٹنگ ہوئی جس کی صدارت پروفیسرایس ایم عزیزالدین حسین (سابق ڈائریکٹر، رامپور رضا لائبریری، وزارت ثقافت ہند)نے کی۔ اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹرشمس اقبال نے کہا کہ زبان و ادب کے علاوہ مختلف موضوعا ت پر ریفرل کتابیں شائع کرنا قومی اردو کونسل کی ترجیحات میں شامل ہے۔ جب ہم انڈین نالج سسٹم کو متعارف کرانے کی بات کرتے ہیں تو یہ پینل بہت اہم ہوجاتا ہے۔اس پینل نے ہندوستانی نظامِ تعلیم (آئی کے ایس) کے تعارف میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پینل کے صدرپروفیسرایس ایم عزیزالدین نے کونسل کے کاموںکی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ ترجموںکے علاوہ اوریجنل کتابیں بھی لکھوائی جائیں کیونکہ ترجمے میںمترجم دوسری زبان کا پابند ہوجاتا ہے۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں شعبہ سماجیات کی پروفیسرعذرا عابدی نے ہندوستانی سماجی مفکرینپرکام کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور یہ بھی کہا کہ اگر ہندوستان کی ممتازسماجی اور ادبی شخصیات کے افکار و اقدار کے حوالے سے کتابیں شائع کی جائیں تو یقینا اس سے ہمارے علمی اور ادبی سماج کو بہت فائدہ ہوگا اور اس کے بہت مفید اور مثبت نتائج بھی برآمد ہوں گے۔ جناب فیروز بخت احمد نے قومی اردو کونسل کی تیزگام رفتار سے اردو کے فروغ کے لیے کیے جانے والے کام کی ستائش کی ، خاص طور پر اردو میں سوشل سائنس کو فروغ دینے کی کوشش قابل تحسین ہے۔میٹنگ میں شامل پینل کے دےگر ممبران میں پروفیسرنکہت نسرین (چیئرپرسن اینڈ پروفیسر ڈپارٹمنٹ آف ایجوکیشن، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اترپردیش)، ڈاکٹرشائستہ بیدار(سابق ڈائریکٹر، خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ)، ڈاکٹرمظفر اسلام (اسسٹنٹ پروفےسرسابق پرنسپل مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی)، محمدمظاہرخاں(سابق رکن گورننگ کونسل،این سی پی یوایل) کے علاوہ ڈاکٹرعبدالباری (اسسٹنٹ ایڈیٹر،این سی پی یوایل)، ڈاکٹر مسرت(ریسرچ آفیسر) اورڈاکٹرجاویدنے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران اس پینل کے تحت مختلف ایجنڈوں پر غور و خوض کیا گیا اور کئی اہم فیصلے لیے گئے۔ ڈاکٹرشمع کوثریزدانی (اسسٹنٹ ڈائرکٹر، اکیڈمک) کے اظہارتشکرپرمیٹنگ کااختتام عمل میں آیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande