نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو راجیہ سبھا جانے کی تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا سے کون جائے گا اس کا فیصلہ پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی (پی اے سی) کرے گی۔ انہوں نے صاف الفاظ میں کہا کہ 'میں راجیہ سبھا نہیں جا رہا ہوں'۔ دہلی کے سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کی۔ اس میں انہوں نے پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں دو سیٹوں پر جیت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس میں کانگریس، بی جے پی اور ٹی ایم سی نے ایک ایک سیٹ جیتی ہے۔ اے اے پی نے گجرات میں ویساوادر اور پنجاب میں لدھیانہ ویسٹ سیٹ جیت لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ریاستوں کے عوام کے ساتھ ساتھ لدھیانہ ویسٹ سے جیتنے والے سنجیو اروڑہ اور ویساوادر سے جیتنے والے گوپال اٹالیہ کو مبارکباد دیتے ہیں۔ اے اے پی پر اعتماد ظاہر کرنے کے لیے دونوں ریاستوں کے عوام کا تہہ دل سے شکریہ۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ پنجاب میں فروری 2022 میں اور گجرات میں دسمبر 2022 میں انتخابات ہوئے تھے۔اے اے پی نے گجرات میں ویساو در سیٹ جیتی تھی، لیکن ہمارے ایم ایل اے بی جے پی میں چلے گئے اور اس کی وجہ سے یہ الیکشن ہوا۔ 2022 میں،اے اے پی نے گجرات میں ویساو در اسمبلی سیٹ اور پنجاب کی لدھیانہ ویسٹ سیٹ پر جتنے ووٹوں کے فرق سے اے اے پی جیتی تھی آج اس سے دو گنے فرق سے دونوں سیٹیں جیتی ہے۔ یہ اس بات کا بڑا اشارہ ہے کہ پنجاب کے لوگ آپ حکومت کے کام سے بہت خوش ہیں۔
اروند کیجریوال نے کہا کہ ویساو در کے لوگوں نے بھی اس بار اے اے پی کو 2022 کے مقابلے دوگنے ووٹوں کے فرق سے جیت دلائی ہے۔ اکثر کہا جاتا ہے کہ ضمنی انتخاب میں صرف حکمراں جماعت ہی جیتتی ہے۔ گجرات میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ بی جے پی حکومت کے باوجود، ویساو در کے لوگوں نے 2022 کے مقابلے میں اے اے پی کو دو گنا ووٹوں سے جیتایا۔اے اے پی نے دوگنے ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ