مانسون میں آئی شدت، ملک بھر میں آئندہ 5 روز تک موسلادھار بارش کی پیشنگوئی
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ ملک بھر میں مانسون نے زور پکڑ لیا ہے۔ کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 جون تک پورے ہندوستان کے لیے موسم کی پیشن گوئی جاری کی ہے جس میں کئی مقامات پر موسلادھار اور انتہائی موسلادھار بارش کی و
مانسون میں آئی شدت، ملک بھر میں آئندہ 5 روز تک موسلادھار بارش کی پیشنگوئی


نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ ملک بھر میں مانسون نے زور پکڑ لیا ہے۔ کئی علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے 23 سے 27 جون تک پورے ہندوستان کے لیے موسم کی پیشن گوئی جاری کی ہے جس میں کئی مقامات پر موسلادھار اور انتہائی موسلادھار بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔

ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق، 25 جون کے بعد سے شمال مغربی ہندوستان میں بارش کی سرگرمیاں تیز ہونے کا امکان ہے۔ جموں و کشمیر، پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، راجستھان اور اتر پردیش کے کئی حصوں میں موسلادھار سے بہت بھاری بارش کی توقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی 23 اور 24 جون کو مغربی مدھیہ پردیش میں کچھ مقامات پر انتہائی شدید بارش یعنی 20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔

وسطی اور مشرقی ہندوستان کی بات کریں تو مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، اڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار اور مغربی بنگال کے بیشتر حصوں میں 23 اور 27 جون کے درمیان موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ بہار میں 23 اور 24 جون، اڈیشہ میں 25 اور 26 جون، جبکہ جھارکھنڈ میں 26 جون کو بھاری بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 25 اور 26 جون کو ودربھ میں بہت بھاری بارش ہوسکتی ہے۔ اس پورے خطے میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مانسون نے مغربی ہندوستان میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلایا ہے۔ 23 اور 29 جون کے درمیان کونکن، گوا، مدھیہ مہاراشٹر، گجرات اور مراٹھواڑہ میں الگ تھلگ مقامات پر بھاری سے بہت بھاری بارش متوقع ہے۔ کونکن اور گوا میں 23 اور 24 جون کو بہت زیادہ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ریاست گجرات کو بھی 23 جون کو شدید بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ مانسون کی سرگرمی شمال مشرقی ہندوستان میں برقرار ہے۔ آسام، میگھالیہ اور ناگالینڈ میں 23 جون کو موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اروناچل پردیش میں 23 اور 24 جون کو بھاری بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ اگلے سات دنوں تک اس پورے خطے میں گرج چمک اور تیز بارش کا امکان ہے۔

جنوبی ہند کی بات کریں تو 23 اور 27 جون کے درمیان کیرالہ، کرناٹک، تلنگانہ، ساحلی آندھرا پردیش، رائل سیما اور لکشدیپ میں 40-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارش ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر کیرالہ، مہے اور ساحلی کرناٹک میں ہلکی سے درمیانی بارش متوقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande