۔ تیزی سے آمدنی بڑھانے اور 78 ہزار کروڑ روپے تک کاروبار پہنچانے کا ہدف
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ دنیا کے سب سے بڑے زیورات خوردہ فروشوں میں سے ایک مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈس نے پیر کو سیکٹر 18، نوئیڈا میں اپنا 400 واں شوروم شروع کیا۔ اس برانڈ کا فی الحال ٹرن اوور 63 ہزار کروڑ روپے ہے اور اس کی موجودگی 13 ممالک میں ہے اور اس کا مقصد تیزی سے اپنی آمدنی کو 78 ہزار کروڑ روپے تک بڑھانا ہے۔
مالابار گروپ کے چیئرمین ایم پی احمدنے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں نوئیڈا میں اپنے 400 ویں شوروم کا افتتاح کرتے ہوئے بے حد خوشی ہے۔ یہ کامیابی ہمارے ترقی کے عزائم کا ثبوت ہے اور بھارت اور دنیا بھر میں نمبر 1 عالمی جیولری ریٹیلر بننے کے لیے ہماری مسلسل توسیع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی عالمی افرادی قوت کو تقریباً 27,250 انتظامی ٹیم کے ارکان تک پھیلانے کا ارادہ رکھتے ہیں، جس سے دنیا کے سب سے قابل اعتماد اور ذمہ دار جیولری برانڈز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔
رواں مالی سال 2025-26 میں 15 ممالک اور بھارت کی 22 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنی موجودگی کو بڑھاتے ہوئے 60 شو رومز کھولے جانے کا منصوبہ ہے ۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر (انڈین آپریشنز) عشر او نے کہا کہ مالابار گولڈ اینڈ ڈائمنڈز پورے ہندوستان میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے، جو ہمارے لیے سب سے بڑی مارکیٹ اور موقع بنی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ترقی کی اس رفتار کو برقرار رکھنے کے واضح منصوبے ہیں۔ ہم موجودہ اور نئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اپنی موجودگی کو مزید مضبوط کریں گے۔ عشر او نے کہا کہ اس مالی سال کے اختتام تک ہم 22 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں تک پہنچ جائیں گے۔ کمپنی نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے 5,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کرنے کا عہد کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد