قنوج: عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کو گولی مار کر خودکشی کرلی
قنوج، 23 جون (ہ س)۔ پیر کو ضلع کے سوریکھ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا پھر اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ونود کمار نے پولیس فورس کے ساتھ جائے واردات کی جانچ کی۔ پولیس نے مق
قنوج: عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کو گولی مار کر خودکشی کرلی


قنوج، 23 جون (ہ س)۔

پیر کو ضلع کے سوریکھ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا پھر اس نے خود کو بھی گولی مار لی۔ دوہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی ایس پی ونود کمار نے پولیس فورس کے ساتھ جائے واردات کی جانچ کی۔ پولیس نے مقتول کے والد کی لائسنسی بندوق بھی قبضے میں لے لی ہے۔

سلطان پور گاو¿ں کی رہنے والی دپتی (22) کا پڑوسی گاو¿ں کٹھیلا کے رہنے والے دیوانش (25) کے ساتھ گزشتہ تین سال سے معاشقہ چل رہا تھا۔ جب لڑکی کے گھر والوں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے اس کی شادی 15 دن قبل اوریا ضلع کے چٹھہ گاو¿ں کے رہنے والے انیکیت سے کرادی۔ انیکیت لال گرام میں ہی میڈیکل اسٹور چلاتا ہے۔ جب دیوانش کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے انیکیت کو دپتی سے شادی نہ کرنے کی دھمکی دی۔ انیکیت نے دپتی کے والد کو پورے معاملے سے آگاہ کیا۔ اتوار کو ناگلا مجنو گاو¿ں میں منعقدہ پنچایت میں دیوانش نے دپتی کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرنے اور اسے دوبارہ پریشان نہ کرنے کا وعدہ کیا۔

پیر کی صبح 4 بجے دیوانش اپنے والد کی لائسنس یافتہ 12 بور بندوق کے ساتھ دپتی کے گھر پہنچا۔ دپتی اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ گھر کی چھت پر سو رہی تھی۔ دیوانش نے اپنی گرل فرینڈ کے سر میں گولی مار کر اسے قتل کر دیا۔ گولی چلنے کی آواز سن کر گھر والے چھت پر پہنچے، تب تک دیوانش وہاں سے بھاگ چکا تھا۔ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی اور عاشق کی تلاش شروع کر دی۔ پھر خبر آئی کہ دیوانش نے بھی گاو¿ں کے مضافات میں تالاب کے پاس خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے موقع سے لائسنسی بندوق اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

دیوانش کے والد مہیپال سنگھ فوج سے ریٹائرڈ ہیں۔ واقعہ کے بعد سے دیوانش کا خاندان گھر کو تالا لگا کر فرار ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایا کہ سوریکھ تھانہ علاقے میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔ واقعے کے بعد سے لڑکے کے اہل خانہ مفرور ہیں، ان کی تلاش کے لیے ٹیم تعینات کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande