- لوئٹرنگ میونیشن سسٹم میں80 فیصد سے زیادہ دیسی مواد کا استعمال
نئی دہلی، 23 جون (ہ س)۔ بھارتی فوج 450 ناگاسترا-1 آر لوئٹرنگ جنگی سازوسامان کا آرڈر دے کر اپنی درست حملے کی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے۔ جی پی ایس سے مزین اس دیسی ساختہ ’خود کش ڈرون‘ میں درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت، اونچائی پر کام کرنے اور دن -رات نگرانی کرنے کی سہولت ہے۔ دشمن کے اہداف پر درست حملوں کے لیے تیار کیا گیا یہ ہتھیار ملک کے فوجی بنیادی ڈھانچے کو مزید مضبوط کرے گا۔ اس سسٹم کو لداخ اور اتر پردیش میں جھانسی کے قریب ببینا سمیت مختلف مقامات پر آزمایا گیا ہے۔ آنے والے وقت میں فوج کو ایسے مزید جدید ترین دیسی ساختہ ہتھیار مل سکتے ہیں۔
ناگپور کی سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ میںتیار کردہ جدید ترین لوئٹرنگ میونیشن ناگاسترا-1آر کی پہلی کھیپ حاصل کرنے کے بعد بھارتی فوج نے استعمال کیا ہے۔ اس ہتھیار کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے، فوج نے اب اپنی درستگی کے ساتھ حملہ کرنے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے450 ناگاسترا-1 آر لوئٹرنگ جنگی مواد کا آرڈر دیا ہے ۔ یہ ایک کفایتی سسٹمہے جس میںلانچر سسٹم کی مکمل طور پر دوبارہ استعمال کی جا سکنے والی خوبیاں ہیں۔ سسٹم میں 360 ڈگری جیمبل کیمرہ نصب ہے اور اس میں رات کے آپریشنز کے لیے تھرمل کیمرہ لگانے کامتبادل بھی ہے۔
سولر ڈیفنس اینڈ ایرو اسپیس لمیٹڈ میں تیار کردہ لوئٹرنگ میونیشن سسٹم میں 80 فیصد سے زیادہ دیسی ساختہ مواد استعمال کیا گیا ہے۔ عام زبان میں اسے ’گھوم کر حملہ کرنے والا ہتھیار‘کہا جا سکتا ہے، کیونکہ یہ ایک طرح سے ہوائی ایمبش یعنی گھات لگا کر حملہ کرتا ہے۔ دشمن کے علاقے میں پرواز کرنے کے بعد یہ ہدف کے اوپر ہوا میں منڈلاتا ہے اور جیسے ہی اسے مناسب موقع ملتا ہے، یہ درست نشانہ لگاکر دشمن کو نیست و نابود کر سکتا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اگر حملہ منسوخ کرنا ہو تو اسے واپس بھی بلایا جاسکتا ہے، تاکہ اسے دوبارہ استعمال کیا جاسکے۔
کمپنی کے مطابق ناگاسترا 1 آر کو اس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ دشمن کے ریڈار کی زد میں نہ آئے۔ یہ 4500 میٹر سے زیادہ کی بلندی سے دشمن پر نظر رکھ سکتا ہے۔ یہ خصوصیت اسے خفیہ طور پر دشمن کے علاقے تک پہنچنے اور وہاں سے بحفاظت حملہ کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اس کا استعمال دہشت گردوں کے قافلے پر خاص طور پر کارگر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کی اینڈیورینسیعنی ہوا میں مسلسل قائم رہنے کی صلاحیت 60 منٹ تک ہے۔ یعنی یہ ایک گھنٹے تک دشمن کے علاقے میں منڈلا سکتا ہے اور موقع ملتے ہی حملہ کر سکتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد