ودھان سبھا ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد گجرات کانگریس صدر مستعفی
گاندھی نگر، 23 جون (ہ س)۔ کڈی اور ویساودر کے اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے 4 گھنٹے کے اندر کانگریس کے ریاستی صدر شکتی سنگھ گوہل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نئے صدر کے نام کا اعلان ہونے تک دانی لمڈا حلقہ سے ایم ایل اے شیلیش پر
Gujarat Congress president resigns after defeat in by-election


گاندھی نگر، 23 جون (ہ س)۔ کڈی اور ویساودر کے اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے 4 گھنٹے کے اندر کانگریس کے ریاستی صدر شکتی سنگھ گوہل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ نئے صدر کے نام کا اعلان ہونے تک دانی لمڈا حلقہ سے ایم ایل اے شیلیش پرمار ذمہ داری سنبھالیں گے۔ اس ضمنی انتخاب میں بی جے پی نے کڈی اسمبلی سیٹ اور عام آدمی پارٹی نے ویساودر سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد پیر کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ میں استعفیٰ دے کر کسی کے بہکاوے میں نہیں آنا چاہتا تھا، میں نے اپنی ذمہ داری قبول کی ہے اور استعفیٰ دیا ہے، کانگریس میں اخلاقی ذمہ داری کی روایت رہی ہے، میں ہمیشہ کانگریس کے سپاہی کے طور پر کام کروں گا، پارٹی کارکنوں کو لیڈر بناتی ہے، اب میں بھی کارکن کے طور پر کام کرتا رہوں گا۔میں نے دوہری سیاست نہیں کی ہے۔اگر دو میں سے ایک سیٹ بھی مجھے مل جاتی تو اچھا ہوتا۔“

شکتی سنگھ نے کہا کہ 30 سال سے اقتدار میں نہ رہنے کے باوجود ہمارے کارکنوں نے سخت جدوجہد کی ہے۔ میں اچھے نتائج نہ ملنے کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو رہا ہوں۔ میں نے اپنا استعفیٰ قومی صدر کو بھجوا دیا ہے۔ شہر اور ضلع صدور کی تقرری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضلع سطح پر تمام کارکنوں کی بات سنی گئی۔

آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی ) نے تمام امیدواروں کو سنا ہے، جس کے بعد ضلعی صدور کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گجرات کے کارکنوں کو نئی طاقت اور جوش ملا ہے۔ پارٹی یا خاندان میں فیصلے کے وقت کچھ لوگوں کو پریشانی ہو سکتی ہے۔ تین ماہ میں ضلعی صدور کے کام کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد کارکنوں سے دوبارہ پوچھا جائے گا۔

گزشتہ 7 برسوں میں کانگریس کے تین ریاستی صدور مستعفی ہو چکے ہیں

سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں شکست کے بعد جگدیش ٹھاکر نے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد جون 2023 میں شکتی سنگھ نئے ریاستی صدر بنے، اس کے بعد سال 2018 میں امت چاوڑا ریاستی صدر بنے، لیکن فروری-مارچ 2021 میں ہوئے میونسپل کارپوریشن اور ضلع پنچایت انتخابات میں شکست کے بعد امت چاوڑا نے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اب ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد شکتی سنگھ گوہل نے کانگریس کے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کانگریس لیڈر شکتی سنگھ گوہل 1990-95، 1995-98، 2007-2012، 2014 اور 2017 سے 2020 تک پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں، جب کہ سال 2020 میں وہ راجیہ سبھا کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ گجرات کی تاریخ میں سب سے کم عمر میں یعنی 32 سال کی عمر میں کابینہ کے رکن بنے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande