بیجاپور، 22 جون (ہ س)۔
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے گاو¿ں پیداکورما میں، فوجیوں نے نکسلیوں کی طرف سے لگائے گئے 10 کلو وزنی دو آئی ای ڈی برآمد کیے اور انہیں موقع پر ہی ناکارہ بنا دیا۔
پولس سے ملی معلومات کے مطابق، نکسلیوں نے 17 جون کو چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع کے پیداکورما گاو¿ں کے تین دیہاتیوں کا قتل کر دیا تھا، وہ جانتے تھے کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے فوجی یہاں ضرور پہنچیں گے۔ فوجیوں کو نقصان پہنچانے کے لیے نکسلیوں نے پیداکورما گاو¿ں کی طرف جانے والی سڑک پر 5 کلو وزنی دو آئی ای ڈی نصب کر دیے تھے۔ ڈی آر جی کے سپاہی ہفتہ کو علاقے میں تلاشی مہم کے لیے روانہ ہوئے تھے، چوکس فوجیوں نے نکسلیوں کے اس مذموم منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ بیجاپور کے ایس پی نے اس کی تصدیق کی ہے اور آج اتوار کو ایک پریس ریلیز جاری کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ