نئی دہلی، 22 جون (ہ س)۔
روہنی ضلع کے امن وہار تھانے نے ایک شاطر ملزم کو گرفتار کیا ہے جو اے ٹی ایم میں مدد کے بہانے کارڈ بدل کر لوگوں کے کھاتوں سے پیسے چراتا تھا۔ گرفتار ملزم کی شناخت ارمان خان (27) کے طور پر ہوئی ہے جو سلطان پوری کا رہنے والا ہے۔پولیس نے اس کے قبضے سے 79 مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کارڈ بھی برآمد کیے ہیں۔
روہنی ضلع کے ڈی سی پی راجیو رنجن نے بتایا کہ 16 جون کو امن وہار پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ شکایت کنندہ نے بتایا کہ ایک نامعلوم شخص نے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے میں مدد کرنے کے بہانے اس کا کارڈ تبدیل کیا اور پھر دھوکہ دہی سے اس کے اکاو¿نٹ سے رقم نکال لی۔
سی سی ٹی وی اور انٹیلی جنس معلومات سے سراغ ملے
ڈی سی پی کے مطابق پولیس نے معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے جائے وقوعہ کے آس پاس سی سی ٹی وی فوٹیج کی تلاش کی اور مقامی ذرائع سے بھی معلومات اکٹھی کیں۔ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس نے ملزم کو اس کے ٹھکانے سے پکڑ لیا۔ گرفتاری کے بعد ارمان خان نے پوچھ گچھ میں بتایا کہ وہ ایسے اے ٹی ایم بوتھوں کو نشانہ بناتے تھے جہاں زیادہ بھیڑ نہیں ہوتی تھی۔ وہ مدد گار ہونے کا بہانہ کر کے لوگوں سے اے ٹی ایم کارڈ لیتا تھا اور خاموشی سے بدل دیتا تھا۔ پھر بعد میں وہ کارڈ کا استعمال کرتے ہوئے ان کے کھاتوں سے رقم نکال لیتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم ارمان خان پہلے بھی چوری اور ڈکیتی کے 4 مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ