22جون 1922 کوانبالہ میں پیدا ہوئے امریش پوری , بلندآواز‘ پرکشش شخصیت اور مکالموں کی بہترین انداز میں ادائیگی ‘چہرے کی سختی اور آنکھوں کے خوف کے سبب وہ ایک عرصہ تک بالی ووڈ میں بطور ویلن بے تاج بادشاہ بنے رہے۔ ان کے اندر فن کارانہ صلاحیتیں کوٹ کوٹ کربھری ہوئی تھیں۔جو رول بھی انہیں ملا‘اپنی لاجواب اور بہترین اداکاری کے ذریعہ انہوں نے اسے امر بنادیا۔ ہندوستانی سنیما میں ولن کے طور پر انہوں نے اپنی صلاحتیوں کا لوہا کئی سالوں تک منوایا لیکن فلم مسٹر انڈیا کے کردار موگیمبو نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔امریش پوری نے رام لکھن، سوداگر، کرن ارجن،کوئلہ، ودھاتا، ہیرو، پھول اور کانٹے،پردیس،میری جنگ اور دل والے دلہنیا لے جائیں گے جیسی یادگار فلموں میں لازوال کردار ادا کئے۔ وہ ہالی ووڈ فلموں میں بھی جلوہ ہوئے جہاں انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم جیسی بلاک بسٹر فلم میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے اور فلمی دنیا میں بطور ولن کئی ایوارڈ حاصل کئے۔12 جنوری 2005 کو فلمی دنیا کا یہ نامور ستارہ ممبئی کے اسپتال میں دماغ کی شریان پھٹ جانے کی وجہ سے اس دارفانی سے کوچ کر گیا۔
اہم واقعات
1555: ہمایوں نے سکندر سوری کو شکست دی اور اکبر کو اپنا جانشین قرار دیا۔
1939: نیتا جی سبھاش چندر بوس نے کانگریس سے علیحدگی اختیار کی اور فارورڈ بلاک کی بنیاد رکھی۔
1941: ہٹلر نے اس وقت کے سوویت روس پر حملہ کیا۔
2005: پورا عراق عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل۔
2009: 21ویں صدی کا سب سے طویل سورج گرہن بھارت میں دیکھا گیا۔
2016: اسرو نے خلا میں تاریخ رقم کی، 20 سیٹلائٹس لانچ کیے۔
پیدائش
1932: ہندوستانی سنیما کے مشہور اداکار امریش پوری۔
1950: بھارتی سنیما اداکار ٹام آلٹر۔
وفات
1994: فلمساز، پروڈیوسر ہدایتکار اور اداکار ایل وی پرساد۔
2005: بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما سندر سنگھ بھنڈاری۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد