مسلح افواج نے’ایک کرہ ارض، ایک صحت‘ کے عزم کے ساتھ 11 واں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا
نئی دہلی، 21 جون (ہ س)۔ ملک بھر میں مسلح افواج نے ہفتہ کو 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے-2025 کے موقع پر وسیع پیمانے پر یوگا پروگراموں کا اہتمام کیا۔ ’ایک کرہ ارض، ایک صحت‘ کے تھیم پر مبنی ان پروگراموں کا مقصد نہ صرف ذاتی صحت کو مضبوط کرنا تھا بلکہ ماح
مسلح افواج نے’ایک کرہ ارض، ایک صحت‘ کے عزم کے ساتھ 11 واں بین الاقوامی یوگا ڈے منایا


نئی دہلی، 21 جون (ہ س)۔

ملک بھر میں مسلح افواج نے ہفتہ کو 11ویں بین الاقوامی یوگا ڈے-2025 کے موقع پر وسیع پیمانے پر یوگا پروگراموں کا اہتمام کیا۔ ’ایک کرہ ارض، ایک صحت‘ کے تھیم پر مبنی ان پروگراموں کا مقصد نہ صرف ذاتی صحت کو مضبوط کرنا تھا بلکہ ماحول اور معاشرے کے تئیں توازن کا پیغام بھی دینا تھا۔سشتر سیما بل (ایس ایس بی) نے ملک کی سرحدوں اور اندرونی علاقوں میں پھیلی اپنی تمام اکائیوں میں یوگا ڈے پر خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا۔ ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل امرت موہن پرساد، سینئر افسران اور سینکڑوں اہلکاروں نے فورس ہیڈ کوارٹر، نئی دہلی میں منعقدہ مرکزی یوگا سیشن میں حصہ لیا۔

اس موقع پر ایس ایس بی کے ڈائریکٹر جنرل پرساد نے کہا کہ یوگا صرف ایک ورزش نہیں ہے بلکہ ایک مکمل طرز زندگی ہے جو جسمانی، ذہنی اور روحانی توازن فراہم کرتا ہے۔ ایس ایس بی اپنے اہلکاروں کی کارکردگی اور صحت کو بہتر بنانے کے لیے یوگا کو فروغ دینا جاری رکھے گا۔

اس موقع پر ایس ایس بی نے ’انٹیگریٹڈ یوگا تھراپی‘ پروگرام کا بھی اعلان کیا۔ یہ اقدام خاص طور پر طرز زندگی کی بیماریوں جیسے ہائی بلڈ پریشر، ذیابیطس اور موٹاپے کے علاج کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان یوگا اینڈ نیچروپیتھی کے تعاون سے فورس کی تمام اکائیوں میں لاگو کی جائے گی۔سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے بھی اس دن کو 430 سے زیادہ یونٹوں میں پورے جون کے مہینے میں یوگا سرگرمیاں انجام دے کر شاندار طریقے سے منایا۔ ملک بھر میں تاریخی مقامات، پارکوں اور عوامی مقامات پر منعقدہ یوگا سیشن میں ہزاروں اہلکاروں، ان کے خاندان کے افراد، اسکول کے طلباءاور مقامی شہریوں نے حصہ لیا۔ اے ڈی جی (ہیڈ کوارٹر) پدماکر رانپیسے سمیت 100 سے زیادہ اہلکاروں نے دہلی کے سی جی او کمپلیکس میں منعقدہ یوگا سیشن میں حصہ لیا۔سی آئی ایس ایف نے اس سال کی تھیم ’ایک کرہ ارض، ایک صحت‘ کو اپنایا ہے اور اسے اپنے تربیتی عمل اور صحت کے اقدامات کا حصہ بنایا ہے۔ فورس مسافروں کے لیے ہوائی جہاز میں سوار یوگا کی سادہ مشقیں کرنے کے منصوبے پر بھی غور کر رہی ہے۔

دہلی پولیس کے روہنی ضلع میں بھی یوگا ڈے کا بڑے جوش و خروش کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ ضلعی سطح کے پروگرام میں خواتین پولیس اہلکاروں سمیت کل 570 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ روہنی کے تمام سب ڈویڑنوں میں یوگا سیشن کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس افسران کو یوگا کے فوائد سے آگاہ کیا گیا۔ضلع روہنی کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیو رنجن نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو مسلسل تناو¿، طویل ڈیوٹی کے اوقات اور ذہنی دباو¿ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یوگا کو طرز زندگی میں شامل کرنا ان چیلنجوں سے نمٹنے میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے۔ اس طرح یوگا ڈے 2025 نے نہ صرف مسلح افواج اور پولیس فورسز میں نظم و ضبط اور اجتماعی صحت کو فروغ دیا بلکہ یہ’صحت مند کارکن، قابل قوم‘کی جانب ایک ٹھوس قدم بھی ثابت ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande