بہار میں مانسون کی دستک کے ساتھ ہی 3 سال پرانا پل دھنس گیا، بھاری گاڑیوں پر پابندی گیا، 20 جون (ہ س)۔ بہار میں بارش کے آتے ہی پل دھنسنے کے معاملے سامنے آنے لگے ہیں۔ اس بار گیاجی میں بنے ایک پل کی دھنس گیا ہے۔ پل کا پلر گرنے کے بعد لوگوں کو اس سڑک پر ٹریفک کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ ایک بینر بھی لگا یا گیا ہے۔معلومات کے مطابق گیاجی کے ڈوبھی بلاک علاقے میں پل کی بنیاد گر گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ضلع میں موسلادھار بارش کے درمیان ڈوبھی بلاک میں نیلنجنا ندی پر بنے کوٹوارہ-بیریا پل کو نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے پل میں کئی جگہ شگاف پڑ گیا ہے۔ واضح ہوکہ کوٹوارہ-بیریا پل 3 سال قبل 2022 میں مکمل ہوا تھا۔ تعمیر کے تیسرے سال ہی اس پل کی بنیادوں میں سے ایک کے گرنے سے اس پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ پل کو اتنی جلدی کیسے نقصان پہنچا۔کوٹوارہ-بیریا پل کے ایک پلر کے گرنے کے بعد کسی بھی قسم کے حادثے سے بچنے کے لیے اس سڑک پر بھاری گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔ بینر لگا کر وارننگ بھی دی گئی ہے۔ بینر میں لکھا ہے کہ یہ پل ٹریفک کے لیے محفوظ نہیں ہے۔لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پل کے بجائے متبادل راستہ استعمال کریں۔ یہ پل 2022 میں کروڑوں کی لاگت سے بنایا گیا تھا۔ حالانکہ کئی کروڑ کی لاگت سے بنایا گیا پل بھی محض تین برس میں ہی خراب ہو چکا ہے۔ شیرگھاٹی کے ایس ڈی او منیش کمار نے بتایا کہ ڈوبھی بلاک میں کوٹوارہ-بیریا پل کے گرنے کی اطلاع ابھی نہیں ملی ہے۔ معاملے کی تحقیقات کے بعد ضروری کارروائی کی جائے گی۔ فی الحال انہوں نے اس سلسلے میں سی او کو ہدایات دے دی ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan