طیارہ حادثہ: اب تک 223 جاں بحق افراد کے ڈی این اے نمونے میچ ہوئے ، 202 لاشیں لواحقین کے حوالے
احمد آباد، 20 جون (ہ س)۔ 20 جون کی صبح 11:50 بجے تک، احمد آباد طیارہ حادثے میں کل 223 مرنے والوں کے ڈی این اے کے نمونے میچ کر چکے ہیں۔ ان میں سے 220 خاندانوں سے رابطہ کیا گیا ہے جن میں سے 202 خاندانوں کو ان کے عزیزوں کی میتیں حوالے کر دی گئی ہیں۔
طیارہ حادثہ: اب تک 223 جاں بحق افراد کے ڈی این اے نمونے میچ ہوئے ، 202 لاشیں لواحقین کے حوالے


احمد آباد، 20 جون (ہ س)۔

20 جون کی صبح 11:50 بجے تک، احمد آباد طیارہ حادثے میں کل 223 مرنے والوں کے ڈی این اے کے نمونے میچ کر چکے ہیں۔ ان میں سے 220 خاندانوں سے رابطہ کیا گیا ہے جن میں سے 202 خاندانوں کو ان کے عزیزوں کی میتیں حوالے کر دی گئی ہیں۔

سول اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راکیش جوشی نے بتایا کہ سول اسپتال میں زیر علاج دو (2) زخمیوں کی موت ہو گئی ہے اور ان کی لاشیں بھی ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ اس طرح سول اسپتال سے مجموعی طور پر 204 لاشیں حوالے کی گئی ہیں۔

ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ جن 223 مرنے والوں کے ڈی این اے کے نمونے میچ کر چکے ہیں ان میں 168 ہندوستانی شہری، 7 کا پرتگال، 36 کا برطانیہ، 1 کینیڈین اور 11 مقامی یعنی غیر مسافر شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 15 لاشیں ہوائی اور 189 کو سڑک کے ذریعے ان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔

ڈاکٹر جوشی نے بتایا کہ اب تک حوالے کی گئی 204 لاشوں میں سے 7 لاشیں ادے پور، 21 وڈودرا، 11 کھیڑا، 58 احمد آباد، 6 مہسانہ، 1 بوٹاڈ، 1 جودھپور، 2 اراولی، 2 آنند، 7 بھروچ، گاندھی نگر، 11، سوروچ، 11 بوٹاڈ سے ہیں۔ مہاراشٹر سے 2، دیو سے 14، جوناگڑھ سے 1، امریلی سے 2، گر سومناتھ سے 5، مہی ساگر سے 1، بھاو نگر سے 1، پٹنہ سے 1، راجکوٹ سے 3، ممبئی سے 9، ناڈیاڈ سے 2، جام نگر سے 2، پٹن سے 2، دوارکا سے 1، لندن سے 12 لاشوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande