آسام: برہم پترا کشتی حادثے کے دوسرے دن بھی راحت اور بچاؤ آپریشن جاری، 6 افراد اب بھی لاپتہ
نلباڑی (آسام)، 20 جون (ہ س)۔ جمعرات کی صبح نلباڑی ضلع کے برکھیتری سرکل علاقے میں برہم پترا ندی میں کشتی کے حادثے میں لاپتہ چھ لوگوں کی تلاش کا کام آج صبح دوسرے دن بھی جاری رہا۔ کشتی الٹنے سے اسکول کے پانچ بچوں سمیت چھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تاہم کشت
آسام


نلباڑی (آسام)، 20 جون (ہ س)۔ جمعرات کی صبح نلباڑی ضلع کے برکھیتری سرکل علاقے میں برہم پترا ندی میں کشتی کے حادثے میں لاپتہ چھ لوگوں کی تلاش کا کام آج صبح دوسرے دن بھی جاری رہا۔ کشتی الٹنے سے اسکول کے پانچ بچوں سمیت چھ افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ تاہم کشتی پر سوار دیگر افراد کو بچا لیا گیا۔

رات گئے تک آپریشن میں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ اندھیرے کے باعث سرچ آپریشن روک دیا گیا۔ لاپتہ افراد کی تلاش میں آج صبح دوبارہ راحت اور بچاؤ کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کارروائی میں شامل ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کشتی اس وقت الٹ گئی جب ایک موٹر والی کشتی نادیہ چر (ندی کا چھڑان ایریا) سے لارکوچی پارادھرا کراسنگ پر برہم پترا دریا میں نلباری ضلع کے تحت برکھیتری سرکل میں جا رہی تھی۔ اس دوران کشتی کو حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے بعد ایک بالغ اور پانچ اسکولی طالب علم لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی پر 20 سے 25 افراد سوار تھے جن میں اسکول کے بچوں کی تعداد زیادہ تھی۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande