11 Aug 2025, 2:30 HRS IST

بھارت اور پیراگوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں: مودی
نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا پالاسیوس نے پیر کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاو¿س میں وفود کی سطح کی بات چیت کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور پیراگوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کندھے
بھارت اور پیراگوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں: مودی


نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا پالاسیوس نے پیر کو نئی دہلی کے حیدرآباد ہاو¿س میں وفود کی سطح کی بات چیت کی۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان اور پیراگوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاو¿س میں پیراگوئے کے صدر سینٹیاگو پینا پالاسیوس کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماو¿ں نے زراعت، فارما، ٹیکنالوجی، قابل تجدید توانائی، صحت، اہم معدنیات، ریلوے اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ صدر سینٹیاگو پینا پالاسیوس نے پہلگام میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی اور ہندوستانی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پیراگوئے کے وفد کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ پیراگوئے جنوبی امریکہ میں ہندوستان کے اہم شراکت داروں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جمہوری نظریات اور عوامی فلاح و بہبود کی سوچ ایک جیسی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون سمیت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، اہم معدنیات، توانائی، زراعت، صحت، دفاع، ریلوے اور خلائی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا مرکوسور کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ ہے اور دونوں ملک اسے وسعت دینے پر کام کر سکتے ہیں۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان اور پیراگوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سائبر کرائم، منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ جیسے مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان اور پیراگوئے گلوبل ساو¿تھ کے اٹوٹ انگ ہیں اور ان میں ایک جیسی امیدیں، خواہشات اور چیلنجز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ کر ان چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹ سکتے ہیں۔

مودی نے کہا کہ کوویڈ وبائی مرض کے دوران ہندوستان نے پیراگوئے کے لوگوں کے ساتھ ویکسین کا اشتراک کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مزید صلاحیتیں ہیں جو دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پیراگوئے کے صدر کے دورہ سے نہ صرف باہمی تعلقات مضبوط ہوں گے بلکہ ہندوستان لاطینی امریکہ تعلقات میں نئی جہتیں بھی شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال انہوں نے گیانا میںسی اے آر آئی سی او ایم سربراہی اجلاس میں شرکت کی تھی اور کئی معاملات پر تعاون بڑھانے کی بات کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande