دہلی میں ’لیجن زیڈ10 ٹینس بال کرکٹ لیگ کا آغاز، اسٹریٹ کرکٹ کوملے گا بڑا پلیٹ فارم
نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔ ہندوستان کی سب سے بڑی ٹینس بال کرکٹ لیگ لیجن زیڈ ٹی10 کا باقاعدہ آغاز پیر کو دہلی میں ایک شاندار تقریب میں ہوا۔ اس منفرد اقدام کا مقصد گلیوں اور محلوں میں چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر لانا ہے۔تقریب میں سابق ہندوستانی فاسٹ با
دہلی میں ’لیجن زیڈ10 ٹینس بال کرکٹ لیگ کا آغاز، اسٹریٹ کرکٹ کوملے گا بڑا پلیٹ فارم


نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔ ہندوستان کی سب سے بڑی ٹینس بال کرکٹ لیگ لیجن زیڈ ٹی10 کا باقاعدہ آغاز پیر کو دہلی میں ایک شاندار تقریب میں ہوا۔ اس منفرد اقدام کا مقصد گلیوں اور محلوں میں چھپے کرکٹ ٹیلنٹ کو قومی سطح پر لانا ہے۔تقریب میں سابق ہندوستانی فاسٹ باو¿لر اور لیگ کے صدر وینکٹیش پرساد نے شرکت کی۔ ان کے ساتھ جنوبی افریقہ کے سابق اسٹار بلے باز ہرشل گبز، کرکٹر کرسٹوفر بوبی ایمپوفو، شریک بانی میناکشی اگروال اور لیگ کے بانی اور سی ای او چرنجیو دوبے بھی اسٹیج پر موجود تھے۔اس موقع پر وینکٹیش پرساد نے کہا کہ’ہم نے اکثر ایسے نوجوانوں کو سڑکوں پر کھیلتے دیکھا ہے جن میں غیر معمولی صلاحیتیں ہیں لیکن وہ صحیح پلیٹ فارم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ لیجن زیڈٹی10 ان کے لیے پلیٹ فارم ہے جہاں سے وہ اپنے خوابوں کی اڑان بھر سکتے ہیں۔

لیگ کے بانی اور سی ای او چرنجیو دوبے نے کہا، ’ہم چاہتے ہیں کہ ہر گلی کا کھلاڑی اسٹیڈیم کی روشنیوں کے نیچے ٹی وی اسکرین پر نظر آئے۔ یہ لیجن زیڈ ٹی10 کا وژن ہے۔لیگ کی شریک بانی میناکشی اگروال نے کہا، ’یہ صرف ایک لیگ نہیں ہے بلکہ ہزاروں نوجوانوں کے خوابوں کو پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ ہمیں اس سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔تقریب میں خصوصی توجہ کا مرکز ہرشل گبز تھے جنہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے بیٹے نے بھی لیگ کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹینس بال کرکٹ کھلاڑیوں کی فیصلہ سازی کی صلاحیت اور ردعمل کی رفتار کو بہتر بناتی ہے، یہ ایک دلچسپ فارمیٹ ہے۔

لیگ میں شامل ہونے کے لیے دلچسپی رکھنے والے کھلاڑی 6 گیندوں کی بیٹنگ یا باو¿لنگ کی ویڈیو اپ لوڈ کر کے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے ساتھ انہیں ایک خصوصی لیجن زیڈٹی10 کرکٹ بیٹ بطور تحفہ ملے گا۔ ٹاپ 5,000 کھلاڑیوں کو سلور ٹکٹ ملے گا، جس سے وہ دہلی، ممبئی، کولکاتہ، بنگلورو اور اندور میں ہونے والے فزیکل ٹرائلز میں حصہ لے سکیں گے۔ تمام سلور ٹکٹ ہولڈرز کو ایک سال کی آن لائن ٹریننگ بھی ملے گی۔ ساتھ ہی ٹرائلز سے منتخب ہونے والے 150 کھلاڑیوں کو گولڈن ٹکٹ ملے گا۔ ان میں سے 72 کھلاڑیوں کی نیلامی کی جائے گی جو ڈائمنڈ ٹکٹ کے ساتھ پہلے سیزن کا حصہ ہوں گے۔ باقی 78 گولڈن ٹکٹ ہولڈرز کو اگلے سیزن میں جگہ ملے گی۔لیجن زیڈ ٹی 10گلی سے ٹی وی تک(گلی سے ٹی وی تک) کی ٹیگ لائن اس اقدام کے جوہر کو سمیٹتی ہے کہ ملک کے کونے کونے میں چھپے کرکٹرز کو ٹی وی پر براہ راست کھیلتے دیکھنے کا خواب اب پورا ہو سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande