ممبئی، 19 جون (ہ س)۔ ڈی
این نگر پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے
بہار کی 18 سالہ ماڈل رتن پریہ امیت سنگھ کو مورفڈ تصاویر کے ذریعے بلیک میل کیا
اور ایک ویب سیریز میں کردار کی جھوٹی پیشکش کے ذریعے دھوکہ دہی کی۔
متاثرہ، جو بہار کی رہنے والی ہے اور
پنویل کے ایک کالج میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہی ہے، کو 11 جون کو واٹس ایپ
پر ایک شخص نے پیغام بھیجا جس نے اپنی شناخت بھاویش کے طور پر کی اور
دعویٰ کیا کہ وہ جی ایم اسٹوڈیو کا پروڈیوسر ہے۔ اس نے راہل پٹیل نامی
ہدایت کار کا ذکر کیا اور ویب سیریز میں کردار کی پیشکش کی۔ رتن پریہ نے اپنا پورٹ
فولیو، انسٹاگرام ہینڈل اور یوٹیوب لنکس شیئر کیے اور پروجیکٹ کی تفصیلات پر بات چیت
کی۔ اسے شیوم اگروال سے متعارف کروایا گیا جو اس کا شریک اداکار تھا۔ شیوم
جے نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ نے پروڈکشن کی حقیقت کا تاثر دیا۔
بھاویش نے رتن پریہ سے پرواز کے
انتظامات کے لیے 2,000 روپے طلب کیے، اس کے بعد ٹکٹنگ اور میڈیکل ایمرجنسی کے
بہانے 7,836 روپے مزید مانگے گئے جو گوگل پے کے ذریعے انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک
اکاؤنٹ میں منتقل کیے گئے۔ ملزمان نے دوستی کا رشتہ قائم کر کے مزید رقم بٹوری۔
خوفزدہ رتن پریہ نے پولیس سے رابطہ کیا اور بھاویش، شیوم اگروال اور دیگر نامعلوم
افراد مذکورہ الزامات عائد کیے ۔ پولیس نے بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) ایکٹ اور انفارمیشن
ٹیکنالوجی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تمام ڈیجیٹل
شواہد کا جائزہ لے رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / خان این اے